tag:blogger.com,1999:blog-4569983599424252816.post2367905981482171775..comments2023-07-20T17:07:41.792+05:00Comments on شوخی ءتحریر: ساحل کے ساتھ-۴عنیقہ نازhttp://www.blogger.com/profile/11189785018959059024noreply@blogger.comBlogger4125tag:blogger.com,1999:blog-4569983599424252816.post-47059766165429464582011-03-01T19:45:30.324+05:002011-03-01T19:45:30.324+05:00عثمان،
جی ہاں کوئ تسلیم کرنے کو تیار نہیں ہوتا او...عثمان،
جی ہاں کوئ تسلیم کرنے کو تیار نہیں ہوتا اور معاملات کو ساٹھ کی دہائ میں بننے والی جذباتی فلموں کے ڈائیلاگز سے طے کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ مثلاً بیرونی قوتیں بھائ کو بھائ کے خلاف لڑانے کی سازش کر رہی ہیں۔
سپر گرل کو معلوم ہونا چاہئیے کہ سپر گرل بننا آسان نہیں۔
ویسے جو بچے بچپن سے محنت کے عادی ہوتے ہیں۔ وہ بڑے ہو کر فائدے میں رہتے ہیں۔
عببداللہ، آپ نے بہت اچھی بات کی۔ بیٹری والی۔عنیقہ نازhttps://www.blogger.com/profile/11189785018959059024noreply@blogger.comtag:blogger.com,1999:blog-4569983599424252816.post-41288596863253143572011-02-27T18:17:58.109+05:002011-02-27T18:17:58.109+05:00قوموں کو چارج کرنے کے لیئے بڑی بیٹریوں کی ضرورت ہو...قوموں کو چارج کرنے کے لیئے بڑی بیٹریوں کی ضرورت ہوتی ہے،بہترین تعلیمی اداروں کی شکل میں، مثبت میڈیا کی شکل میں،

بی ایل اے تو بلوچ لبریشن آرمی کا مخفف ہے
بی ایس او کا پتہ نہیں،
عبداللہAnonymousnoreply@blogger.comtag:blogger.com,1999:blog-4569983599424252816.post-23741970228575585202011-02-27T18:12:05.824+05:002011-02-27T18:12:05.824+05:00انتہائی دلچسپ تحریر،
بغیر رکے پڑھتے ہی چلے گئے کچھ...انتہائی دلچسپ تحریر،
بغیر رکے پڑھتے ہی چلے گئے کچھ جملوں نے تو اب تک اپنے سحر میں گرفتار کیا ہوا ہے!!!!!!

ایسے مزار بیک وقت مستقبل کے خوف اور بہتر امید کا ایک نشان ہوتے ہیں۔ ہم سے آگے دو بلوچی خواتین جا رہی تھیں جو اس مزار کی عمارت میں داخل ہو گئیں۔ یہ کاروبار، کبھی ماندہ نہیں جاتا۔ جب بادشاہ انصاف سے آگاہ نہ ہو تو نہ معلوم فقیر کی تربت پہ عوام کا رش رہنا کوئ قابل حیرانی بات نہیں۔

سمندر میں ایک وسعت اور اسرار ہوتا ہے اور اسکی آوازمیں ایک ردھم، ولولہ اور امید۔ اسکی لہروں میں وہ طاقت ہوتی ہے کہ سخت چٹانوں کو ریزہ کر دیتی ہیں۔ لیکن اس میں وہ طلسم بھی ہوتا ہے جو اسی ریزے کو بیش قیمت موتی میں تبدیل کر ڈالتا ہے۔

سمندر اپنا یہ اثر اپنے کنارے رہنے والوں پر بھی بدرجہ اتم ڈالتا ہے،ٹھیک کہانا میں نے؟؟؟؟؟؟

بچے ظالمانہ حد تک صاف گو کیوں ہوتے ہیں؟
اس لیئے کہ وہ بچے ہوتے ہیں ہرطرح کی منافقت سے پاک!
مشعل کو میرا ڈھیر سارا پیار دیجیئے گا اس کی صاف گوئی پر،

عبداللہAnonymousnoreply@blogger.comtag:blogger.com,1999:blog-4569983599424252816.post-68894266637301059552011-02-27T14:01:31.168+05:002011-02-27T14:01:31.168+05:00میں جہاں رہتا ہوں وہ دنیا کے چند منصفانہ اور خوشحا...میں جہاں رہتا ہوں وہ دنیا کے چند منصفانہ اور خوشحال ترین معاشروں میں سے ایک ہے۔ لیکن چونکہ یہ اسی دنیا کا حصہ ہے جنت کا کوئی ٹکڑا نہیں تو پس یہاں گروہوں کے درمیان کچھ نہ کچھ کسی نہ کسی سطح پر کوئی نہ کوئی اختلافات ، شکایات رہتی ہیں اور رہیں گی .. جیسے اقلیتوں کو اکثریت سے شکایات وغیرہ باوجود اس کے کہ یہاں اکثریت کا اقلیتوں سے حسن سلوک مثالی ہے مختلف طبقات کو ملنے والے حقوق بڑی حد تک یکساں ہیں ۔ لیکن یہ سب مجھے اسی وقت سمجھ آیا جب میں خود اکثریت سے اقلیت کا رکن بنا۔ تو بس یہ بات میرے لئے قابل فہم ہے کہ لوگوں کے مابین یہ تناؤ وہاں اپنے عروج پر ہوگا جہاں معاشرہ انتہائی غیر منصفانہ ہو جہاں مختلف طبقات کو ملنے والے حقوق یکساں نہ ہوں۔ وہاں لوگوں ، گروہوں اور مختلف طبقات کو ایک دوسرے سے شکایات یقیناً جینوئن ہونگی۔ پھر ستم ظریفی یہ کہ ان شکایات کو بجائے یہ کہ ایک تلخ حقیقت تسلیم کرتے ہوئے اس کی وجوہات کا سدباب کیا جائے .. اسے کارپٹ کے نیچے چھپانے کی کوشش کی جاتی ہے۔ ایسا کرنے سے شکایات ناسور کی شکل اختیار کریں گی اور پھر وہی کچھ نظر آئے گا جو ہمیں پاکستان کی تاریخ میں دیکھائی دیتا ہے۔

فی الوقت تو مجھے سب سے ذیادہ ہمدردی سپر گرل سے ہے جنہیں تفریحی دورے پر بھی پڑھائی کرنا پڑ رہی ہے۔عثمانhttp://www.usmannama.co.ccnoreply@blogger.com