tag:blogger.com,1999:blog-4569983599424252816.post6355938228061650700..comments2023-07-20T17:07:41.792+05:00Comments on شوخی ءتحریر: میرے مسائل اور انکا حلعنیقہ نازhttp://www.blogger.com/profile/11189785018959059024noreply@blogger.comBlogger4125tag:blogger.com,1999:blog-4569983599424252816.post-31032034734243644462011-12-08T12:50:47.432+05:002011-12-08T12:50:47.432+05:00عنیقہ ابن سعید کی مجبوریاں اپنی جگہ،
مگر بہت سے لو...عنیقہ ابن سعید کی مجبوریاں اپنی جگہ،
مگر بہت سے لوگ بڑے خوش تھے کہ بلی کے بھاگوں چھینکا ٹوٹا،
بے چارے مجبور اور معذور لوگ (عقل سے)نحوستوں کے ٹوٹکے بھی تیار کر رہے ہیں کہ کسی طرح آپکے بلاگ کا کریا کرم ہوسکے،

http://www.dufferistan.com/?p=1223#comments

سو کسی کو کتنی ہی تکلیف ہو ایک خاص طبقہ آجکل بڑے سکون میں ہے کہ آپکی کاٹ دار تحریریں ان کی نظروں سے اوجھل ہیں،
واقعی اگنورینس از دا بلیسنگ!
:)Abdullahhttps://www.blogger.com/profile/03638134557340453995noreply@blogger.comtag:blogger.com,1999:blog-4569983599424252816.post-83107142558161386332011-12-02T09:13:47.985+05:002011-12-02T09:13:47.985+05:00عثمان، ہمم آپکی تجویز پہ غور کرتے ہیں۔ کیونکہ یہ س...عثمان، ہمم آپکی تجویز پہ غور کرتے ہیں۔ کیونکہ یہ سیٹیزن آرکائیو والوں سے ہمیں کوئ خاص امید نہیں۔ اس طرح کی تنظیمیں یا تو اپنے غیر ملکی ڈونرز کو دکھانے کے لئے کام کرتی ہیں یا پھر ایک خاص طبقے میں اپنی شہرت کے لئے۔ مفاد عامہ بہت کم تنظیموں کا نصب العین ہوتا ہے۔
ابن سعید صاحب، آپکے اس تفصیلی جواب کا بے حد شکریہ۔ مجھے یقیں ہوا مجھ کو اعتبار آیا۔
:)عنیقہ نازhttps://www.blogger.com/profile/11189785018959059024noreply@blogger.comtag:blogger.com,1999:blog-4569983599424252816.post-36196242230625051542011-12-01T23:51:07.443+05:002011-12-01T23:51:07.443+05:00سیارہ کی سست انتظامی کاروائیوں کے باعث اردو بلاگرا...سیارہ کی سست انتظامی کاروائیوں کے باعث اردو بلاگران کو ہونے والی پریشانیوں کے لئے ہمیں بے حد افسوس ہے۔ سیارہ کے لئے استعمال کیے جانے والے سافٹوئیر کی انتظامی صلاحیتیں بے حد محدود اور تکلیف دہ ہیں۔ ماضی میں اردو بلاگران نے بعض جذباتی اسباب کے چلتے سیارہ انتطامیہ کے حوالے سے جس قدر بے اطمینانی کا اظہار کیا اس نے ہمیں ایک بہتر متبادل نظام کے بارے میں سوچنے پر مجبور کر دیا۔ اس حوالے سے ہم نے کافی پیش رفت کی ہے اور اب سیارہ کو ایک نئے نظام پر منتقل کرنے کا نہ صرف تہیہ کر لیا ہے بلکہ لائحہ عمل بھی مرتب کر لیا ہے۔ حال ہی میں ہم نے اردو ویب کے ہی زیر انتظام اردو محفل فورم کو بھی ایک نئے نظام پر منتقل کیا ہے جس کے لئے ہم عرصہ دراز سے کوشاں تھے اور ہمارا بیشتر وقت اسی حوالے سے نئے نظام میں بعض ضروری خواص کا انتظار کرتے گزرا۔ یہ دورانیہ ہماری توقعات سے کہیں زیادہ، کم و بیش ایک برس کی مدت پر محیط تھا جس کے باعث اردو ویب کے کئی تعمیری منصوبے تعطل کا شکار رہے۔ اب ہم یکے بعد دیگر مختلف خدمات کو فعال کرنے میں مصروف ہیں۔ اتفاقاً ان دنوں ہمارا تعلیمی سیمسٹر تمام ہونے کو ہے اس لئے امتحانات وغیرہ کی مصروفیات بڑھی ہوئی ہیں۔ اور ظاہر ہے تعلیمی مصروفیات کمیونٹی کی خدمات پر ترجیح رکھتی ہیں۔

آپ کی ای میل سیارہ کو موصول ہوئی تھی اور کئی دفعہ برادرم عثمان نے بھی یاد دہانی کرائی لیکن ہم کسی فرد واحد کے لئے خصوصی توجہ دینے کے حق میں نہیں تھے اور اصولاً سبھی کی درخواستوں کو وقت کی ترتیب سے دیکھنے بیٹھتے تو کم از کم دو روز لگ جاتے سبھی کو نمٹانے میں۔ سوء اتفاق ہمارے پاس اس قدر افراط وقت دستیاب نہیں تھا۔ اس کے علاوہ اردو ویب کے سرور کو بھی بعض مسائل درپیش تھے اور ہم اس کے اسباب کی جانچ کے لئے اردو ویب کی کئی خدمات کو یکے بعد دیگرے ڈاؤن کر رہے تھے۔ اس کا شکار سیارہ بھی رہا اور چند دنوں کے لئے احباب اس سے استفادہ نہ کر سکے۔ احباب کی درخواستوں کو پروسیس نہ کرنے کا ایک سبب یہ بھی رہا کہ جلد یا بدیر نئے نظام کی طرف سب کچھ منتقل کرنا ہی ہے تو دہری محنت اور اضافی وقت کیوں کر صرف کیا جائے۔

سیارہ کی انتظامیہ اپنی بساط بھر غیر جانبدار ہے، خواہ بعض احباب کو اس بات سے اتفاق نہ ہو۔ نیز یہ کہ سیارہ کی انتظامیہ ذاتی عناد یا چپقلش کی بنیاد پر نہ تو کسی کو عمومی خدمات سے استفادہ کی راہ میں حارج ہوتی ہے اور نہ ہی ذاتی روابط اور رسم و راہ کی بنیاد پر کسی کو ترجیحی خدمات فراہم کرتی ہے۔ اردو ویب کا اولین نصب العین بے حد واضح الفاظ میں "اردو کی خدمت" ہے۔

ہماری کوشش ہو گی کہ جس قدر جلدی ممکن ہو سکے، سیارہ کی نئے نظام پر منتقلی مکمل کر دی جائے۔ اس بابت مزید تفصیلات اردو ویب بلاگ پر شائع کی جائیں گی۔ ہمیں احباب سے مکمل تعاون کی امید ہے۔ ایک بار پھر ہم احباب کو ہونے والی تکلیف کے لئے معذرت خواہ ہیں۔ :)ابن سعیدhttp://www.ibnesayeed.com/noreply@blogger.comtag:blogger.com,1999:blog-4569983599424252816.post-22831443544855265232011-12-01T22:18:23.824+05:002011-12-01T22:18:23.824+05:00سیارہ کے انتظامات ایک عرصہ سے کچھ مسائل کا شکار ہی...سیارہ کے انتظامات ایک عرصہ سے کچھ مسائل کا شکار ہیں۔ سیارہ کی اولین انتظامیہ تو کب کی اپنی مصروفیات زندگی میں گم ہو کر اسے غیر رسمی خیرباد کہہ چکی۔ انتظام کا بار اب ابن سعید کے کاندھوں پر ہے۔ اور وہ خود پی ایچ ڈی کی مصروفیات میں الجھے ہیں۔ پھر محفل جس سوفٹ وئر پر چل رہی ہے اس کی تجدید بھی کچھ عرصہ سے جاری ہے۔ سیارہ والوں کو انھوں نے لارا لگا رکھا ہے کہ جلد ہی توجہ کریں گے۔ دیکھیں کہ کب شنوائی ہوتی ہے۔ ابن سعید کو اس تحریر کی طرف توجہ دلائی ہے۔
دوسرے مسئلے کے سلسلے میں ایک تجربہ اور کریں۔ ہندوستانی پنجاب اور راجھستان میں موجود کسی یونیورسٹی سے رابطہ کریں۔ کیا معلوم ان کے پاس بھی کچھ ایسا ریکارڈ ہو یا ان سے بھی کچھ مفید ٹپ مل جائے۔عثمانhttp://www.usmannama.co.ccnoreply@blogger.com