Wednesday, June 3, 2009

صلائے عام

آپ یونیورسٹی کی تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں لیکن اس کی فیس آپ کے لئے ایک مسئلہ ہے تو میں آپ کو مایوس نہیں دیکھنا چاہتی۔ ہیں لوگ وہی اچھے آتے ہیں جو کام دوسروں کے۔ اقوام متحدہ کے ایک ادارے نے آپ کی مشکل آسان کرنے کے لئے ایک آن لائن یونیورسٹی قائم کی ہے ان کا دعوی ہے کہ آپ کو معمولی رجسٹریشن فیس جو کہ صرف پندرہ ڈالر ہے اس کے علاوہ کچھ ادا نہیں کرنا پڑے گا۔ ہاتھ کنگن کو آر سی کیا فوراً اس لنک پہ جائیے۔ کام کی ہے تو دیگر لوگوں کو بھی بتائیے اور خود کام کے انسان بن جائیں۔کسی کام کی نہیں تو اقوام متحدہ والوں کو برا بھلا کہئیے۔ اور مجھے بھول جائیے گا۔


http://www.uopeople.org/Default.aspx

2 comments:

  1. اچھی ابتداء ہے، آگے آگے دیکھنا ہے کیا ہوتا ہے۔۔

    ReplyDelete
  2. دیکھئیے نہیں آگے بڑح آئیَے۔ ہم ہے ناں۔ اگر آپ کے پاس کوئ خیال ہے جس سے ہم اپنے ارد گرد کی دنیا کو بہتر بنا سکیں۔ تو کیوں نا ہم سب ایک ساتھ چلیں۔

    ReplyDelete

آپ اپنے تبصرے انگریزی میں بھی لکھ سکتے ہیں۔
بلاگر کا تبصرہ نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔ کسی اور بلاگ پہ کئے گئے تبصرے اگر یہاں تحریر کے ساتھ تعلق نہیں رکھتے تو انتظار کریں اور جب اس سے ملتا جلتا موضوع یہاں نظر آئے تو ضرور لکھیں۔ غیر متعلقہ تحاریر کے ساتھ یہ تبصرے اپنی اہمیت نہیں رکھتے۔
والدین کا دیا نام پسند نہیں تو کسی اور نام سے تبصرہ کر دیں۔ اگر نام رکھنے میں دشواری ہو تو مدد کے لئے پکارئیے۔ ہم حاضر ہیں۔
جو لوگ فحش الفاظ استعمال کئے بغیر اپنا مدعا نہیں بیان کر سکتے انہیں انتظار کرنے کی ضرورت نہیں انکا ایسا تبصرہ یہاں کبھی نہیں آئے گا۔ شکریہ