Wednesday, July 4, 2012

افواج پاکستان کا خرچہ

دی گارڈیئن نے ایک رپورٹ دی ہے جس میں تمام دنیا کے ممالک کے اپنی افواج پہ آنےوالے خرچے کا تناسب دیا گیا ہے۔ یہ تناسب اس ملک کے جی ڈی پی کے فی صد سے نکالا گیا ہے۔ اور اسے دیکھ کر مجھے تھوڑی سی حیرانی ہوئ۔ یعنی جی ڈی پی کے حساب سے سب زیادہ خرچ کرنے والا ملک بھلا کون ہے؟ نہ ہم اور نہ امریکہ بلکہ سعودی عریبیہ کو یہ اعزاز حاصل ہوا سعودی عرب اپنے جی ڈی پی کا دس اعشاریہ ایک اپنی افواج پہ خرچ کرتا ہے۔  سعودی عرب کے بعد عمان اور متحدہ عرب امارات آتے ہیں  جو بالترتیب آٹھ اعشاریہ پانچ اور چھ اعشاریہ نو فی صد خرچ کرتے ہیں جبکہ اسرائیل چھ اعشاریہ پانچ خرچ کرتا ہے۔  اسکے بعد امریکہ صاحب بہادر آتے ہیں جو چار اعشاریہ آٹھ خرچ کرتا ہے۔
حیرت انگیز طور پہ پاکستان صرف دو اعشاریہ آٹھ خرچ کرتا ہے جبکہ انڈیا دو اعشاریہ سات خرچ کرتا ہے۔ افغانستان جیسا غریب، بد حال ملک بھی  پاکستان سے زیادہ خرچ کرتا ہے یعنی تین اعشاریہ سات فی صد۔ ہائیں تو یہ پاکستانی فوج کو کس نے بدنام کیا ہوا ہے کہ ملکی بجٹ کا سفید ہاتھی ہے۔ کچھ کا کہنا ہے کہ افواج پاکستان کی اصل کمائ تو سلالہ ڈیل جیسی ڈیلوں میں ہوتی ہے۔
خیر جہاں یہ حیرانی ہوئ کہ دراصل پاکستان اپنی افواج پہ اتنا خرچ نہیں کرتا جتنا پروپیگینڈہ ہے وہاں یہ بھی حیرانی بھی ہے کہ سعودی عرب، عمان اور متحدہ امارات کس لئے اپنی افواج پہ اتنا خرچ کرتے ہیں۔ اگر اسکی وجہ اسرائیل ہے تو یاد رہے کہ اسرائیل سعودی عرب اور عمان کے مقابلے میں خاصہ کم کرتا ہے۔
مزید تفصیل کے لئے یہ لنک دیکھئیے۔

Military spending by country

All prices in $m, 2010 prices unless otherwise stated. Click heading to sort table. Download this data
Country
1988
2010
2011
2011 current prices
% of GDP, 1988
% of GDP, 2010
Afghanistan . . 576 781 878 . . 3.8
Albania . . 190 185 197 5.6 1.6
Algeria 672 5,671 8,170 8,665 1.7 3.6
Angola . . 3,501 3,281 3,647 . . 4.2
Argentina 4,397 3,476 3,167 3,295 2.0 0.9
Armenia 395 384 414 4.2
Australia 13,228 23,221 22,955 26,706 2.1 1.9
Austria 3,285 3,513 3,305 3,589 1.3 0.9
Azerbaijan 1,476 2,794 3,104 2.9
Bahrain 243 776 883 878 5.0 3.4
Bangladesh 456 1,298 1,367 1,436 1.0 1.1
Belarus 768 709 598 1.4
Belgium 7,939 5,233 5,136 5,593 2.6 1.1
Belize 5 15 15 16 1.0 1.1
Benin 69 . . . . . . 2.3 . .
Bolivia . . 328 316 352 . . 1.7
Bosnia-Herzegovina 220 226 246 1.2
Botswana 193 352 344 371 4.9 2.4
Brazil 19,902 34,384 31,576 35,360 2.1 1.6
Brunei 349 391 373 414 6.6 3.2
Bulgaria . . 894 722 790 . . 1.9
Burkina Faso 57 124 129 139 1.9 1.3
Burundi 44 . . . . . . 3.1 . .
Cambodia 66 175 177 192 1.3 1.6
Cameroon 197 354 321 347 1.3 1.6
Canada 19,339 23,109 23,082 24,659 2.0 1.5
Cape Verde 11 8 9 10 1.9 0.5
Central African Rep. . . 52 . . . . . . 2.6
Chad . . 226 226 242 . . 2.7
Chile 2,913 6,579 7,392 8,040 5.0 3.2
China, P. R. . . 121,064 129,272 142,859 . . 2.1
Colombia 2,177 10,422 10,290 10,957 1.5 3.6
Congo . . 134 . . . . . . 1.1
Congo, Dem. Rep. . . 184 211 239 . . 1.3
Costa Rica 0 0 0 0 0.0 0.0
Croatia 1,016 1,037 1,091 1.7
Cuba . . . . . . . . . . . .
Cyprus 525 478 494 537 5.7 2.1
Czech Rep. 2,498 2,254 2,479 1.3
Czechoslovakia 7,678 . .
Côte d’Ivoire 185 388 325 357 1.2 1.6
Denmark 4,519 4,504 4,515 4,859 2.1 1.5
Djibouti 70 . . . . . . 7.0 . .
Dominican Rep. 141 359 325 341 0.9 0.7
Ecuador 420 2,094 2,209 2,308 2.0 3.6
Egypt 5,246 4,289 4,107 4,285 6.5 2.0
El Salvador 552 224 211 222 7.7 1.1
Equatorial Guinea . . . . . . . . . . . .
Eritrea . . . . . . . .
Estonia 330 336 371 1.7
Ethiopia 563 298 286 328 8.1 0.9
Fiji 43 51 . . . . 2.2 1.6
Finland 2,515 3,400 3,656 3,978 1.6 1.4
France 65,266 59,098 58,244 62,535 3.6 2.3
Gabon . . 125 . . . . . . 0.9
Gambia 2 . . . . . . 0.9 . .
Georgia 454 371 426 3.9
German DR 10,804 . .
Germany 63,629 45,075 43,478 46,745 2.9 1.4
Ghana 26 125 96 98 0.3 0.4
Greece 6,968 7,162 7,502 8,155 4.2 2.3
Guatemala 349 170 182 200 0.4
Guinea . . . . . . . . . . . .
Guinea-Bissau . . . . . . . . . . . .
Guyana 4 29 28 30 2.0 2.1
Haiti 8 0 0 0 0.1 0.0
Honduras . . 170 170 185 . . 1.1
Hungary 4,262 1,351 1,287 1,385 3.8 1.0
Iceland 0 . . . . . . 0.0 . .
India 16,705 46,086 44,282 48,889 3.6 2.7
Indonesia 1,405 4,663 5,220 5,709 0.9 0.7
Iran 1,776 . . . . . . 2.0 . .
Iraq . . 3,581 5,568 5,845 . . 2.4
Ireland 774 1,274 1,207 1,302 1.2 0.6
Israel 12,659 14,242 15,209 16,446 15.6 6.5
Italy 35,274 35,532 31,946 34,501 2.3 1.7
Jamaica . . 106 . . . . . . 0.8
Japan 46,447 54,641 54,529 59,327 1.0 1.0
Jordan 966 1,367 1,310 1,368 9.4 5.0
Kazakhstan 1,502 1,648 1,794 1.1
Kenya 853 603 507 516 2.9 1.9
Korea, North . . . . . . . . . . . .
Korea, South 13,262 27,572 28,280 30,799 4.5 2.7
Kuwait 3,361 4,715 5,178 5,640 8.2 3.6
Kyrgyzstan 202 . . . . 4.4
Laos . . 16 . . . . . . 0.3
Latvia 260 267 295 1.1
Lebanon 278 1,633 1,657 1,754 1.2 4.2
Lesotho 29 71 54 57 3.8 3.1
Liberia . . 8 . . . . 2.4 0.9
Libya . . . . . . . . . . . .
Lithuania 410 405 444 1.1
Luxembourg 173 . . . . . . 1.1 . .
Macedonia, FYR 130 121 132 1.4
Madagascar 66 57 64 72 1.3 0.7
Malawi 21 . . . . . . 1.5 . .
Malaysia 1,293 3,859 4,223 4,587 2.4 1.6
Mali 55 177 180 194 2.2 1.9
Malta 40 59 59 64 1.2 0.7
Mauritania 48 . . . . . . 4.5 . .
Mauritius 9 14 9 10 0.2 0.1
Mexico 2,284 5,414 5,723 6,022 0.5 0.5
Moldova 18 18 21 0.3
Mongolia . . 55 70 81 6.3 1.1
Montenegro 75 80 88 1.9
Morocco 1,734 3,161 3,186 3,342 4.1 3.5
Mozambique 72 . . . . . . 5.3 . .
Myanmar . . . . . . . . 2.1 . .
Namibia 397 403 427 3.9
Nepal 60 255 241 259 0.9 1.4
Netherlands 12,850 11,277 10,945 11,781 2.8 1.4
New Zealand 1,797 1,606 1,566 1,792 2.0 1.2
Nicaragua . . 44 53 55 . . 0.7
Niger . . 47 . . . . . . 0.9
Nigeria 543 1,990 2,215 2,410 0.8 1.0
Norway 5,221 6,390 7,083 7,744 2.9 1.5
Oman 2,397 4,895 4,074 4,291 18.3 8.5
Pakistan 3,657 5,661 5,685 6,282 6.2 2.8
Panama 150 0 0 0 2.1 0.0
Papua New Guinea 77 42 49 61 1.3 0.4
Paraguay . . 154 206 250 . . 0.9
Peru . . 1,958 1,978 2,098 . . 1.3
Philippines 1,959 2,438 2,225 2,417 2.5 1.2
Poland 7,982 8,781 9,149 9,705 2.5 1.9
Portugal 3,346 4,821 4,285 4,670 2.7 2.1
Qatar . . . . . . . . . . . .
Romania 8,966 2,086 1,945 2,145 4.3 1.3
Russia 331,111 58,644 64,123 71,853 15.8 3.9
Rwanda 41 74 74 75 1.6 1.3
Saudi Arabia 19,743 45,245 46,219 48,531 15.2 10.1
Senegal 111 200 . . . . 2.0 1.6
Serbia 845 805 949 2.2
Seychelles 15 9 9 9 4.3 1.3
Sierra Leone 8 25 24 26 0.7 1.2
Singapore 2,622 8,323 8,302 9,475 4.8 3.7
Slovak Rep. 1,130 968 1,058 1.3
Slovenia 772 668 715 1.6
Somalia . . . . . . . . . . . .
South Africa 6,335 4,631 4,827 5,108 4.0 1.3
South Sudan . . . . 597 . .
Spain 14,611 14,744 13,984 15,178 2.0 1.0
Sri Lanka 434 1,500 1,403 1,557 2.4 3.0
Sudan 847 . . . . . . 3.6 . .
Swaziland 16 124 115 123 1.1 3.0
Sweden 7,155 5,886 5,960 6,811 2.6 1.3
Switzerland 6,602 4,115 4,618 5,436 1.7 0.8
Syria 1,168 2,346 2,490 2,495 7.3 4.1
Taiwan 8,474 9,067 8,888 9,717 5.0 2.1
Tajikistan . . . . . . . .
Tanzania 100 250 253 255 1.4 1.2
Thailand 3,170 4,846 5,114 5,521 2.9 1.5
Timor Leste 31 24 27 4.9
Togo 65 57 55 59 3.1 1.7
Trinidad & Tobago . . . . . . . . . . . .
Tunisia 347 563 583 614 2.3 1.4
Turkey 9,918 17,649 18,687 17,871 2.9 2.4
Turkmenistan . . . . . . . .
UAE . . 16,062 . . . . . . 6.9
UK 53,751 58,099 57,875 62,685 4.1 2.6
USA 540,415 698,281 689,591 711,421 5.7 4.8
Uganda 69 280 247 253 2.5 1.6
Ukraine 3,710 3,747 4,078 2.7
Uruguay 833 788 803 902 3.2 2.0
Uzbekistan . . . . . . . .
Venezuela . . 3,363 3,115 2,385 . . 0.9
Viet Nam 840 2,672 2,487 2,675 7.1 2.5
World total 1,511,141 1,622,888 1,624,506 1,727,513
Yemen . . . . . . . .
Yemen, North 702 . .
Yemen, South . . . .
Yugoslavia (former) . . . .
Zambia 317 276 285 306 2.4 1.7
Zimbabwe 198 98 147 153 5.0 1.3
 

14 comments:

  1. بی بی جی
    جن اقوام کی افواج کا اپ نے کم خرچ کا لکھا ہے
    اسرائیل اور امریکہ کا
    ان کی افاواج منظم ترین اور طاقت ور هیں
    اور ان کے خرچ کا حساب لیا جاتا هے اس لیے اپ کو کم لگا
    لیکن پاک فوج کا سب سے بڑا مسئلہ ہی یه ہے که ان کا کوئی حساب لینے کی طاقت ہی نہیں رکھتا
    اگر اب کے خیال ميں کوئی هے تو
    مجھے بھی بتائیں
    تو جی جتنا فوج بتائے گی اتنا هی لوگ جانیں کے ناں جی
    فوج اکر کہتی ہے که
    هم کم خرچ کرتے هیں
    تو اس کو کون چیلنج کرسکتا هے؟
    فوج اگر کسی بھی قسم کا دعوہ کرئے
    تو پاکستان میں کون هے جو اس کے دعوے کو جھٹلا سکے؟
    دنیا کی بہارد ترین فوج کا دعوہ
    مشرقی پاکستان کی علیحدگی مين سیاستدانوں کا قصور
    فلاں غدار اور فلاں بھی
    چند شر پسند
    وغیرہ وغیرہ
    اپ کو فوج کا ایمیج اچھا بنانے کے پرجکیٹ ميں تو شامل نہیں کر لیا گیا؟

    ReplyDelete
    Replies
    1. :) :)
      چلیں جناب شیعہ اور قادیانی کے بعد یہ اعزاز۔ عنیقہ ناز مبارک ہو۔
      گارڈیئن ہی نہیں ورلڈ بینک والوں نے بھی یہی خرچہ نکالا ہے پاکستانی فوج کا۔ مسئلہ یہ ہے کہ ہمارا بھی سال کا بجٹ بنتا ہے۔ اس میں یہ بتایا جاتا ہے کہ فوج کو اتنی رقم مختص کی گئ۔ اب بجٹ کے علاوہ فوج کو رقم خفیہ طریقے سے کیسے مہیا کی جا سکتی ہے۔ میں تو وہ ذریعہ جاننے میں دلچسپی رکھتی ہوں۔ کیونکہ یہ اس اسٹاک ہوم کی رپورٹ ہی نہیں بلکہ ورلڈ بینک والوں کی ایک الگ رپورٹ میں بھی یہی اعداد وشمار ہیں۔ ورلڈ بینک نے جیسا کہ میں نے لنک دیا ہے تفصیلاً لکھا ہے کہ اس رقم میں وہ تمام رقومات جمع کی گئ ہیں جو دفاعی خرچے کے ساتھ فوجیوں کو پینشن دینے میں بھی استعمال ہوتی ہیں۔
      کچھ دیر کو یہ رپورٹ بالکل درست تسلیم کر لیں تو سوال اٹھے گا کہ باقی کی ستانوے فی صد گی ڈی پی سے ملکی معاملات کیوں نہیں سنورتے؟ سیاستداں آخر کتنے کی کرپشن کر رہے ہیں؟

      Delete
  2. آج پھر ايک مسئلہ کھڑا ہوگيا ہے دينداروں کے ليئے

    Dr Abdus Salam and Jogesh Pati!! The theories of a 'kafir' and an 'infidel' are at the forefront of 'Higgs boson' ethereal presence.

    http://iqballatif.newsvine.com/_news/2012/07/03/12539854-dr-abdus-salam-and-jogesh-pati-the-theories-of-a-kafir-and-an-infidel-are-at-the-forefront-of-higgs-boson-ethereal-presence

    ReplyDelete
  3. ضروری نہیں کہ بجٹ میں تمام اخراجات ڈکلیر کیے جائیں۔
    مثلاً سی آئی اے کا بجٹ خفیہ رکھا جاتا ہے۔ عام ڈکلئیر نہیں کیا جاتا۔

    ReplyDelete
  4. فوج اپنا بجٹ ڈکلیئر نہ کرے وہ ایک علیحدہ بات ہے ۔ مثلاً مجھے ایک ہزار روپے خرچ کرنے کے لئے ملتے ہیں۔ یہ سب کو معلوم ہوتا ہے لیکن یہ کسی کو معلوم نہیں ہوتا کہ میں وہ ایک ہزار روپے کیسے خرچ کرتی ہوں۔ میں اس سلسلے میں معلومات دینے سے انکار کر دیتی ہوں۔ یہ اپنی جگہ ایک مسئلہ ہے۔
    سو میرے لئے یہ ایک مسئلہ ہے کہ فوج اتنے اللے تللے کیسے کرتی ہے اور سیاستدان کیا کرتے ہیں۔ یا پھر کسی کو تو کہنا چاہئیے کہ ورلڈ بینک یا اسٹاک ہوم کے ریسرچ ادارے کی رپورٹ جھوٹ ہے۔

    ReplyDelete
  5. ورلڈ بینک اور اسٹاک ہوم کا ریسرچ ادارہ تو انہی اعدادوشمار پر انحصار کرے گا جو حکومت نے فراہم کیے ہیں۔ جبکہ حکومت نے فوج اور ایجنسیوں کے اثاثے پوری طرح ڈکلئیر ہی نہ کیے ہوں۔
    مثلاً فوجی چھاؤنی کی جدت پر لگنے والی رقم کو کسی ترقیاتی گوشوارے میں لکھنا کونسا مشکل کام ہے۔
    آپ سالانہ انکم ٹیکس کی ادائیگی کے لئے کسی عام سے اکاؤنٹنٹ کے پاس چلے جائیں۔ وہ آپ کو ٹیکس گھٹانے کے کئی ہتھکنڈے گوشواروں کی ہیرا پھیری سے بتلا دے گا۔ یہ تو پھر کرپٹ ملکوں کی داستانیں ہیں۔

    ReplyDelete
    Replies
    1. پاکستان میں پچھلے چار سال سے سول حکومت ہے یعنی سیاستداں اس ملک کا نظم و نسق چلا رہے ہیں۔ بجٹ بنانا انکی ذمہ داری ہے۔ اگر کرپشن اس طرح ہے کہ بجٹ کے علاوہ دیگر خاموش ذریعوں سے بھی فوج کو رقم دی جاتی ہے تو اس کا مطلب یہی ہوا کہ سیاستدان، فوج کے ساتھ شامل ہیں۔
      اگر ایسا ہے تو پھر پاکستان میں محض فوج کیوں زیر عتاب، یہ سب ایک تھیلی کے چٹے بٹے ہوئے۔

      Delete
  6. بد سے بدنام برا۔۔۔۔بات صرف پراپیگنڈے کی ہے جو کامیابی کے ساتھ فوج کے خلاف کیا جاتا ہے۔ فرشتہ صفت کوئی بھی نہیں مگر فوج نسبتاً کافی بہتر ہے۔

    ReplyDelete
  7. اکنامک سروے آف پاکستان 2011 کی رپورٹ بھی آپ کے اعداد و شمار کے مطابق ہے ۔ مسئلہ یہ ہے کہ ہم سے اکثر وہی درست سمجھتے ہیں جسے درست سمجھنا چاہتے ہیں

    ReplyDelete
  8. اچھا دلچسپ اور معلومات میں اضافہ کرتا ہوا مضمون ہے ...

    پاکستانی فوج کے معاملے میں ، میں ہمیشہ کنفیوز رہا ہوں ...
    بعد میں اندازہ ہوا کہ میں ہی نہیں ہماری قوم کی اکثریت کنفوز ہے .


    رہا افواج پاکستان کتنا خرچ کرتی ہیں جی ڈی پی کا تو آپ کو یہ بھی دیکھنے پڑے گا ..

    یہ جو جی ڈی پی ہے اس میں سے کتنا فیصد حکومت کے ہاتھ میں آتا ہے ...جو کہ اسکی آمدنی ہوئی ...

    اس کو آپ یوں دیکھیں ... کسی میڈیکل سٹور پہ اگر 5000 روپے کی روز فروخت ہوتی ہے تو اسکا یہ مطلب نہیں کہ یہ اس میڈیکل سٹور کی آمدنی ہے ...آمدنی یعنی نفع تو صرف قیمت خرید کو قیمت فروخت سے نکال دینے کے بعد ہو گا ...

    یہی اصول جی ڈی پی پہ بھی لاگو ہوتا ہے حکومت کی آمدنی صرف ٹیکس ریونیو ہوتا ہے نہ کہ جی ڈی پی ...

    آپ یہ دیکھیں کے فوجی اخراجات ..حکومتی آمدنی کا کتنے فیصد ہیں ...

    واضح رہے کہ ترقی یافتہ ملکوں میں
    GDP TO TAX - REVENUE %age
    بہت زیادہ ہوتا ہے جیسے کہ امریکہ کا ٢٧ فیصد ہے .. جرمنی کا ٤٠ % ہے ... پاکستان کا صرف ١٠ % ہے ...

    اب بتائیں آمدنی کا کتنے فیصد پاک فوج لے کر جاتی ہے .. مغرب کی اکثر مثالیں .. فارمولے ..ہماری طرف فیل ہو جاتے ہیں ...

    ReplyDelete
  9. محترمہ لگتا ہے کے "ٹیکنیکل خرابی " نے پھر میرا تبصرہ حذف کر دیا ہے ...

    آپ نے جو ٹیبل پیش کی ہے اس میں .. فوج کے اخراجات کا تخمینہ جی ڈی پی کے حساب سے لگا گیا ہے ...

    آپ اگر فوج کے خرچہ کا تناسب حکومتی آمدنی سے لگائیں تو اعداد و شمار کچھ اور ہی کہاں سنائیں گے .

    Tax revenue is the income that is gained by governments through taxation.

    جبکے

    Gross domestic product (GDP) is the market value of all officially recognized final goods and services produced within a country in a given period.

    اب ترقی یافتہ ممالک کی جی ڈی پی ٹو ٹیکس ریونیو ریشو یا اسکی فیصد اچھی ہوتی ہے ... جیسے جرمنی کی ٤٠ فیصد ہے انگلینڈ کی ٣٩ فیصد ہے ..

    اور پاکستان کی صرف ١٠ فیصد ہے ...

    اب فوج کے خرچہ کا فیصد آپ حکومت کی آمدنی سے نکلیں تو کہاں کچھ اور ہی ہو گی .....

    ترقی یافتہ ملکوں کے مختلف انڈیکیٹرز .. کرپٹ ملکوں میں ناکام ہو جاتے ہیں ....

    ReplyDelete
  10. Pak Army ko or bohit sa tarekoon sa nawaza ja raha ha,aksar organizations mn top management Army ke hoti ha jis ke ek example NUST university ha.is ka aliwa Army officers ko jo Mahngay mahngay plot dya jatay han wo kahan sa atay han.un k hisab kitab kis khatay mn dala jay ga.

    ReplyDelete
  11. فوج اس ملک کی اصل حکمران ھے اس کے خلاف کوئ بھی معلومات نہ سیاستدان آؤٹ کر سکتے ہیں نہ کوئ اور اگر آپ ریٹائرمنٹ کے بعد کے معیار زندگی میں پاکستانی اور امریکی جرنیلوں کا موازنہ کریں تو ساری بات سمجھ آ جائے گی ـ

    ReplyDelete
  12. آپ کی اصل پوسٹ پر تو کوئی تبصرہ کرنے کا دل نہیں چاہ رہا تھا، مگر آپ کے قارئین کے تبصروں کو پڑھنے کے بعد سوچا کہ کچھ اور ایسی نکات بھی گوش گزار کروں جو کہ ابھی تک سامنے نہیں لائی گیئں ہیں:
    اول: نعمان کی بات سے مکمل اتفاق کرتا ہوں۔

    دوئم: سعودیہ کی حکومت کے اخراجات کا ایک بڑا حصہ امریکہ کی اس امن فوج پر بھی خرچ ہوتا ہے جوکہ خلیج جنگ (عراق/کویت) کے بعد سے سعودیہ ہی میں پڑی ہوئی ہے!

    سوئم: پاکستانی افواج نے جب سے ہتھیاروں کی تیاری تجارتی بنیادوں پر شروع کی ہے اسکے بعد سے یہ ادارہ تقریبا خود مختار ہوگیا ہے۔

    ReplyDelete

آپ اپنے تبصرے انگریزی میں بھی لکھ سکتے ہیں۔
جس طرح بلاگر کا تبصرہ نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں، اسی طرح تبصرہ نگار کا بھی بلاگر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔ اس لئے اپنے خیال کا اظہار کریں تاکہ ہم تصویر کا دوسرا رخ بھی دیکھ سکیں۔
اطمینان رکھیں اگر آپکے تبصرے میں فحش الفاظ یعنی دیسی گالیاں استعمال نہیں کی گئ ہیں تو یہ تبصرہ ضرور شائع ہوگا۔ تبصرہ نہ آنے کی وجہ کوئ ٹیکنیکل خرابی ہوگی۔ وہی تبصرہ دوبارہ بھیجنے کی کوشش کریں۔
شکریہ