Monday, September 21, 2009

گھر کی جڑیں


ڈرائینگ روم کا بنیادی مقصد تو کسی زمانے میں گھر کے اندر ایک گوشے کی فراہمی تھا۔ جہاں
بیٹھکر آپ گھر والوں کی بیجا مداخلت سے ہٹ کر گفتگو کر سکیں۔ یہ حصہ ہمہ وقت صاف ہو۔

اس سے کسی افراتفری کا احساس بھی نہیں ہو۔ اور یہ آپکے حسن ذوق کا آئینہ دار بھی
بن جائے۔
گردش دوراں نے اسےکسی کی سماجی حیثیت کا آئینہ دار بنا دیا۔ اور ایسے ڈرائنگ روم وجود میں آگئے جہاں تو بات کرنے کو ترستی ہے زباں میری۔ اس لئیے کہ نظر اٹھتے ہی ایسے نظاروں میں کھو جاتی ہے جو اپنے ساتھ احساس محرومی، احساس کمتری، احساس کمزوری، احساس دوری، احساس مجبوری اور اس جیسے بہت سے دوسرے احساسوں کو لیکر پلٹتی ہے اور جاکر دماغ کے پردہ ء چشم پہ جیسا کہ انسانی حواس کا قدرتی فعل ہے کوئ احساس بصیرت پیدا کرنے کے بجائے سیدھا حس گفتگو پر حملہ کر کے اسے گنگ کر دیتی ہے۔جب گفتار کے کس نکل جائیں تو بکواس کے بل پڑنا شروع ہوجاتے ہیں۔ ایسے بل تعلقات میں دراڑیں ڈالنے کے لئیےتیشے کا کام انجام دیتے ہیں۔اور ان سےکوہ ستوں کے پہاڑوں سے جوئے شیر نہیں بلکہ دلوں سے جوئے لہو جاری ہو جاتی ہے۔ یہ کبھی کبھی آنکھوں سے آنسءووں کی صورت رواں ہوجاتی ہے۔ اور کبھی نالہ بن کے گھر کے درو دیوار پہ بال پھیلا کر پڑ جاتی ہیں۔
اپنے گھروں میں ایک سیدھا سادہ سا گوشہ ضرور رکھیں۔ جہاں آنیوالاپاءووں پسارے یا آلتی پالتی مارے تعلقات کی دھونی جمائے بیٹھا رہے۔ اسکے اسطرح بیٹھے رہنے سے گھروں کی بنیادوں میں جڑیں نکل آتی ہیں جو اس گھر کو گرنے نہیں دیتیں۔

6 comments:

  1. کیا بات کی ہے.. مگر اپنا گھر بھی تب نا..

    ReplyDelete
  2. عید مبارک
    بس ایسی ہی تحاریر کی وجہ سے آپ ہمیں بہت اچھی لگتی ہیں

    ReplyDelete
  3. کیا خوبصورت بات کی ہے ماشاء اللہ۔ گھر کی جڑیں تو عنوان ہی بہت اچھا ہے۔

    ReplyDelete
  4. بڑی که ڈوھنگی بات کی هے جی
    میں ایک چینی کہاور سنایا کرتا هوں لوگوں که که
    دوستوں کے کھر جانا جھوڑ دیں تو راهوں پر گھاس اُگ آتی هے
    لیکن جی اپنے سے دولت مند سے اس زمانے میں دوستی هو هی نهیں سکتی که دولت مندوں کو دوست نهیں چمچے چاہیے هیں
    اور خود دار بندھ مزدوری کرلیتا ہے چمچه گیری نهیں -
    تو جی نتیجه یه نکلا که ڈرائینگ روم کو ساتھ ایک گھر بھی جڑا هونا چاهیے جس کی شکل چاھے مکان جیسی هو یا ناں هو

    ReplyDelete
  5. مکی، مکان اپنا ہو یا نہ ہو گھر تو اپنا ہی ہوتا ہے۔
    جعفر اور راشد کامران صاحب شکریہ۔
    خاور صاحب، بہت اچھی کہاوت ہے۔ لیکن جب پرانے دوست دولتمند ہو جائیں تو کیا کرنا چاہئیے۔ مجھے ذاتی طور پر ایسے گھروں میں جانا پسند ہے جہاں جانے سے پہلے یہ نہ سوچنا پڑے کہ کیا پہنا جائے، جہاں جانے کے بعد یہ نہ یاد آءے کہ وہان کھایا کیا تھا، آیا کچھ کھایا بھی تھا یا نہیں۔ ہاتھ پیر پھیلاتے وقت بلور اور چینی کے شو پیس ٹوٹنے کا اندیشہ نہ ہو۔ اور ہاں جہاں سے اٹھتے وقت بھی یہ خیال ہو کہ ارے یار ابھی تو یہ یہ باتیں ہوئیں ہی نہیں۔ اب دوبارہ کب ملاقات ہوگی۔

    ReplyDelete
  6. اگر دوستی ہے تو ایسی باتیں چہ معنی دارد۔ ویسے بھی جن جگہوں پر اتنا تکلف ہو وہاں جانے کی بجائے تھڑے پر بیٹھ کر حلیم کھانا زیادہ مزے کا کام ہے۔

    ReplyDelete

آپ اپنے تبصرے انگریزی میں بھی لکھ سکتے ہیں۔
جس طرح بلاگر کا تبصرہ نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں، اسی طرح تبصرہ نگار کا بھی بلاگر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔ اس لئے اپنے خیال کا اظہار کریں تاکہ ہم تصویر کا دوسرا رخ بھی دیکھ سکیں۔
اطمینان رکھیں اگر آپکے تبصرے میں فحش الفاظ یعنی دیسی گالیاں استعمال نہیں کی گئ ہیں تو یہ تبصرہ ضرور شائع ہوگا۔ تبصرہ نہ آنے کی وجہ کوئ ٹیکنیکل خرابی ہوگی۔ وہی تبصرہ دوبارہ بھیجنے کی کوشش کریں۔
شکریہ