Monday, May 31, 2010

تابکاری ایک تعارف-۲

کائنات میں ہر چیز مستحکم حالت یعنی کم توانائ کی حالت میں جانا پسند کرتی ہے اور جا رہی ہے۔ یوں ان  تابکارعناصر کے مرکزے میں یہ خواہش پیدا ہوتی کہ وہ اس زائد توانائ سے چھٹکارا پا کر ایک مستحکم حالت میں چلے جائیں۔

یہ زائد توانائ باردار ذرات یا  شعاعوں کی شکل میں خارج ہوتی ہے یہ شعاعیں ایک خاص کمیت نمبر، ایٹمی نمبر اور چارج کی حامل ہوتی ہیں۔ اور اس طرح تین اقسام کی شعاعیں جنم لیتی ہیں۔
ایلفا شاعیں ؛ جو ہیلیئم کے مرکزے پہ مشتمل ہوتی ہیں۔ اور دو پروٹونز کی وجہ سے دوہرا مثبت چارج رکھتی ہیں، سب سے زیادہ بھاری ہوتی ہیں اور زیادہ دور تک سفر نہیں کر سکتیں۔۔
بیٹا شعاعیں ؛ الیکٹرون اور اسکے ضد ذرے پوزیٹرون  کے ذرات پہ مشتمل ہوتی ہیں۔ ان دونوں کا وزن ایک ہی ہوتا ہے البتہ چارج اور اسپن کا فرق ہوتا ہے۔ اس طرح یہ دونوں پروٹون سے ہلکے ہوتے ہیں۔ الیکٹرون پہ منفی اور پوزیٹرون پہ مثبت چارج ہونے کی وجہ سے یہ دونوں چارج کی حامل ہو سکتی ہیں۔ یہ ایلفا شعاعوں سے ہلکی ہوتی ہیں اور اس لئے انکے مقابلے میں زیادہ دور تک سفر کر سکتی ہیں اور زیادہ اندر نفوذ کر سکتی ہیں۔
گیما شاعیں؛ خالص توانائ کی شعاعیں ہوتی ہیں۔۔ روشنی رفتار سے سفر کرتی ہیں۔ اور زیادہ توانائ رکھنے کی وجہ سے زیادہ تباہ کن ہوتی ہیں۔ یہ کوئ چارج نہیں رکھتیں۔
ان تینوں کو جن علامتوں سے ظاہر کیا جاتا ہے وہ شعاعوں کی نفوذ پذیری کی تصویر میں موجود ہیں۔ ہم یہاں ٹیکنیکلی اس قابل نہیں کہ انکی علامتیں لکھ سکیں۔
شعاعوں کا یا ذرات کا یہ اخراج تابکاری کہلاتا ہے۔ اور یہ عناصر جو اسکا اخراج کرتے ہیں انہیں تابکار عناصر کہتے ہیں۔ یہ اس وقت تک توانائ کا اخراج کرتے ہیں جب تک کسی مستحکم مرکز میں تبدیل نہ ہو جائیں۔ یہ مندرجہ بالا شاعوں میں سے کسی ایک یا مختلف طرح کی شعاعیں ایک وقت میں خارج کر سکتے ہیں اس طرح انکے ایٹمی نمبر اور ایٹمی کمیت نمبرتبدیل ہو جاتا ہے اور وہ ایک اورعنصر میں تبدیل ہو جاتے ہیں جو اپنے مدری عنصر سے مختلف ہوتا ہے۔ یہ شعاعیں، تابکار شعاعیں بھی کہلاتی ہیں۔

9 comments:

  1. يہ ضرور بتائيے گا کہ تابکار مادے کو اگر زمين ميں دبا بھی دئيا جائے تو اسکے اثرات سامنے آتے ہيں اور يہ کہ جاپان پر جب ايٹمی حملہ ہوا تو سنتے ہيں پانی پينے والے فورا مر جاتے تھے تابکار مادے کيا ہر چيز کے اندر نفوذ کر جاتے ہيں

    ReplyDelete
  2. is post k baad please led k baray main bhi tafseel likhain, please zaroor likhiye ga led k baray main.thanx

    ReplyDelete
  3. اسماء، تابکار مادوں کو ضائع کرنے کے لئے ایک طرقہ یہ استعمال کیا جاتا ہے کہ انہیں زمین میں دبا دیا جاتا ہے۔ لیکن ایسے ہی کسی تھیلے میں لیپیٹ کر نہیں بلکہ اسکے لئے خاص قسم کے کنٹینرز تیار کئے جاتے ہیں۔ جن میں انہیں سیل بند کر دیا جاتا ہے۔ اور پھر زمین میں خاصی گہرائ میں دفن کیا جتا ہے۔ یا سمدر میں خاصی گہرائ میں پہنچایا جاتا ہے۔ مقصد یہ ہوتا ہے کہ ایکدن جب یہ کسی مستحکم عنصر میں تبدیل ہونگے تو پھر یہ نقصان دہ نہیں رہیں گے۔ اس ایکدن کا اندازہ ، انکی نصف زندگی سے لگایا جاتا ہے۔
    اقصی۔ آپ نے یہ واضح نہیں کیا کہ لیڈ کے بارے میں آپکو کیسیس معلومات چاہئیں۔ کیا لیڈ پوائزننگ کے بارے میں کہہ رہی ہیں۔

    ReplyDelete
  4. اسماء، آپکی ایک بات تو رہ گئ۔ تابکار مادے سے شعاعیں نکلتی ہیں جو ایک خاص فاصلے تک پہنچ سکتی ہے۔ اسکا انحصار اس مادے کی مقدار پہ بھ ہوتا ہے۔ دوسرا یہ کہ فضا میں دھماکے کی صورت میں اسکے ذرات اڑ کر دور تک جاتے ہیں اور جہاں جہاں یہ ذرات پہنچتے ہیں اپنے ساتھ یہ تابکار ذرات لے جاتے ہیں جن سے تابکار شعاعیں خارج ہوتی رہتی ہیں۔اب اگر کسی عنصر کی نصف زندگی فرض کریں کہ پچاس سال ہے تو اسکی مقدار کو سامنے رکھتے ہوئے اسے ختم ہونے میں کئ سو سال بھی لگ سکتے ہیں۔
    ہر تابکار عنصر میں سے کئ اقسام کی شعاعیں خارج ہو سکتی ہیں۔ اگر یہ تابکار عنصر جسم میں پہنچ جائے تو ان ضارج ہونے والی شعاعوں سے جسم میں اعضاء کے کام متائثر ہوتے ہیں۔ لیکن چونکہ یہ جسم میں موجود ہوتے ہیں تو انہیں نکالا نہیں جا سکتا۔ صرف انتظار کر سکتے ہیں کہ کب وہ اپنی مستحکم حالت کو پہنچیں۔

    ReplyDelete
  5. آپ بڑی چابک دستی سے ایسے چھوٹے چھوٹے پوسٹ تیار کرلیتی ہو- کسطرح اردو کو طبیات کے قابل بنانا مشکل ہے-- پڑھنے والا بور نہی ھوتا-- تابکاری مرتی نہی ہے-- گرچہ کہ صفر کی طرف رجحان ھوتا ہے-- (نظریاتی طبیات)

    ReplyDelete
  6. ji haan lead poisonong k baray main, or is k ilawa bhi jab bhi moka milay is kisam ki informative topics par likhti raha karain. hamari maloomat main bohat izafa hua hy. thanx again
    ALLAH aap ko ajar dain gay ilm pehlanay k liye :)

    ReplyDelete
  7. سرمہ بھی ليڈ ہوتا ہے پھر يہ سنت بھی ہے سننے ميں آيا ہے پھر کيا؟

    ReplyDelete
  8. عبد العزیز صاحب، آپکی حوصلہ افزائ کا بے حد شکریہ۔
    اسماء، سرمہ لیڈ نہیں ہوتا۔ بلکہ ملاوٹ کرنے والے اس مین لیڈ کی ملاوٹ کرتے ہیں۔ اب آپ کہیں گی کہ سرمہ پھر کیا ہوتا ہے۔ جہاں تک مجھے یاد پڑ رہا ہے یہ اینٹیمنی دھات ہوتی ہے۔ لیکن اسے کہیں سے دیکھ کر تصدیق کرنا پڑے گی۔

    ReplyDelete
  9. عمار عاصیJune 2, 2010 at 3:35 PM

    شاید آپ کو شعاعوں کے چارج کے بارے میں مغالطہ ہوا ہے۔
    الفا شعائیں ہمیشہ دوہرا مثبت چارج رکھتی ہیں (dual positive)
    جبکہ بیٹا شعاعوں کا چارج مثبت بھی ہو سکتا ہے اور منفی بھی۔
    از وکیپیڈیا

    ReplyDelete

آپ اپنے تبصرے انگریزی میں بھی لکھ سکتے ہیں۔
جس طرح بلاگر کا تبصرہ نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں، اسی طرح تبصرہ نگار کا بھی بلاگر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔ اس لئے اپنے خیال کا اظہار کریں تاکہ ہم تصویر کا دوسرا رخ بھی دیکھ سکیں۔
اطمینان رکھیں اگر آپکے تبصرے میں فحش الفاظ یعنی دیسی گالیاں استعمال نہیں کی گئ ہیں تو یہ تبصرہ ضرور شائع ہوگا۔ تبصرہ نہ آنے کی وجہ کوئ ٹیکنیکل خرابی ہوگی۔ وہی تبصرہ دوبارہ بھیجنے کی کوشش کریں۔
شکریہ