Friday, June 18, 2010
میرے بلاگ کو کیا ہوا ہے؟
میرے بلاگ کی نئ پوسٹ نہ اردو سیارہ پہ آرہی ہے، نہ اردو بلاگز پہ اور نہ فیس بک سے نیٹ ورک کے ذریعے فیڈنگ ہو رہی ہے۔ آخر ایسا کیا ہوا ہے بھئ؟
Labels:
اردو بلاگز,
بلاگ
16 comments:
آپ اپنے تبصرے انگریزی میں بھی لکھ سکتے ہیں۔
جس طرح بلاگر کا تبصرہ نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں، اسی طرح تبصرہ نگار کا بھی بلاگر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔ اس لئے اپنے خیال کا اظہار کریں تاکہ ہم تصویر کا دوسرا رخ بھی دیکھ سکیں۔
اطمینان رکھیں اگر آپکے تبصرے میں فحش الفاظ یعنی دیسی گالیاں استعمال نہیں کی گئ ہیں تو یہ تبصرہ ضرور شائع ہوگا۔ تبصرہ نہ آنے کی وجہ کوئ ٹیکنیکل خرابی ہوگی۔ وہی تبصرہ دوبارہ بھیجنے کی کوشش کریں۔
شکریہ
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
اب کام کر رہا ہے۔۔۔۔ میں فیس بک پر سے نیٹ ورک بلاگ کے فیڈ کے زریعے ہی یہاں پہنچا ہوں
ReplyDeleteمیرا بھی یہی خیال ہے ۔ شاید رش کی وجہ سے بلاگ سپاٹ کی آر ایس ایس سروس دباو میں آ کر دیر کر رہی ہو
ReplyDeleteمیرے خیال سے آپ کی ساری تحریریں سیارہ، اردو بلاگز اور ماورائی فیڈر میں ظاہر ہو رہی ہیں۔ فیس بک پر میں کسی کے بلاگ کو فالو نہیں کرتا اس لئے وہاں کے بارے میں رائے نہیں دے سکتا۔ ہاں اتنا ضرور ہے کہ میں یہ پوسٹ ماورائی فیڈر میں پڑھ کر یہاں حاضر ہوا ہوں۔
ReplyDeleteکیا اچھا نہ ہو کہ نہ ہی آئیں؟
ReplyDeleteیہ پوسٹ اور اس سے پچھلی والی بھی ان دونوں ایگریگیٹرز میں نظر آ رہی ہیں۔ماورائی فیڈ میں بھی ظاہر ہو رہی ہے یہ پوسٹ۔
ReplyDeleteعنیقہ آپ کا بلاگ کام کر رہا ہے فِکر نا کرو،،،
ReplyDeleteہائیں یہ آپ کا بلاگ ہے، تو پھر یہ کس کا بلاگ ہے؟ http://aniqanaz.urdunama.org/
ReplyDeleteآپ مجھ سے میرے ای میل ایڈریس پر بات کر سکتی ہیں پلیز؟
عنیقہ جی
ReplyDeleteآپ کے بلاگ کی فیڈ درست کام کر رہی ہے۔
میں اردو بلاگز کے ذریعے ہی آپ کی پوسٹ تک پہنچا ہوں۔
میں سمجھ گیا کہ کیا مسئلہ درپیش تھا۔
ReplyDeleteیا تو آپ کا بلاگ تابکاری کا شکار ہو گیا تھا۔
یا
ڈفر نے کوئی گڑبڑ کی تھی۔
تابکاری کی ماہر تو آپ ہیں۔۔۔ڈفر سے البتہ میں نبٹ لوں گا۔
ویسے جو آپ کا انداز بیان ہے اور جس طرح آپ نے اردو بلاگستان کو اپنی تحریروں سے نچا رکھا ہے۔ اس لحاظ سے دیکھا جائے تو آپ کے بلاگ کا نام۔۔۔۔تابکارئ تحریر ہونا چاہیے تھا۔
يہ کسی پنجابی يا مُلا کی شرارت ہو گی جو عبداللہ صاحب نے درست کر دی ہو گی
ReplyDeleteآپ سب کا شکریہ۔ یہ شاید بلاگسپاٹ کا مسئلہ ہے۔ کل دوپہر میں، میں نے پوسٹ ڈالی تھی مگر شام کو وہ فیس بکمیں میرے پروفائل میں موجود نہیں تھی داخل کرنے کی کوشش کی تو پیغام ملا کہ جس آئ پی سے آرہا ہے وہ ابیوسو میٹیریئل ہونے کی وجہ سے بلاک کر دی گئ ہے۔ خیر فیس بک پہ دیگر لوگوں نے بتایا کہ انہیں بھی کچھ اسی قسم کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔ آجکل بلاگسپاٹ پہ لکھتے وقت بھی مسائل ہو رہے ہیں۔
ReplyDeleteبد تمیز، اگر آپ یہ نہ لکھتے تو بھی میں آپنے دلی جذبات سے بخوبی واقف ہوں۔ کوئ منت تو نہیں مانی ہوئ۔
افتخار اجمل صاحب، دیکھ لیجئیے، پنجابی اور ملا ان دونوں تعریفوں پہ آپ پورے اترتے ہیں۔
عبداللہ کے علاوہ بھی کچھ دوست میرے مسائل درست کرنے میں دلچسپی لے لیتے ہیں۔ خاص طور پہ اگر شبہ ہو کہ یہ کسی ملا کی شرارت ہے۔
آپ کے لیے بلاگ تیار ہے میں نے پہلے بھی آپ سے کہا تھا
ReplyDeleteڈیٹا بھی آسانی سے ورڈ پریس پر منتقل ہوجائے گا
وہاں پر یہ آڑھی ترچھی اردو بھی لکھنے کا پرابلم بھی نہیں ہوگا
اگر ميں مُلا اور پنجابی ہوتا تو آپ اتنی آزادی سے مجھے طعنے نہ دے سکتيں بلکہ ميرا نام ديکھتے ہی آپ پر کپکپی طاری ہو جاتی اور قلم جُنبش نہ کر پاتا
ReplyDeleteيہ تو مذاق تھا حقيقت يہ ہے کہ مجھے صرف اس بات کا افسوس ہے کہ ايک پڑھا لکھا آدمی اندھيرے ميں بھٹک رہا ہے اور سمجھتا کہ کہ وہ نُور ہے اور چاروں طرف اندھيرا ہے ۔ کبھی آپ اپنے گريبان ميں بھی جھانک ليجئے تو آپ کيلئے ہی بہتر ہو گا ۔ کسی کا کسی نے کيا بگاڑنا ہے اگر اللہ سُبحانُہُ و تعالٰی نہ بگاڑے
افتخار اجمل صاحب، مگر آپ نے یہ کیوں خیال کیا کہ کسی پنجابی اور ملا سے میری روح اتنی قبض ہوتی ہے کہ قلم میں جنبش آجائے گی۔ کبھی کبھی مجھے آپکی یہ سادگی اچھی لگتی ہے۔ اگر آپ اپنے آپکو ایک سادہ دل پنجابی ملا کہیں تو میری اور آپکی خوب جمے۔ ایسا ہوتا ہے تو لوگ میری تحریروں کو اینٹی ملا نہ کہتے اور نہ ہی آپ کے خیال میں ، میں اندھیرے میں بھٹکنے والی ہوتی۔ ہر وہ شخص جو اپنے آپکو مکمل صداقت سمجھتا ہے اسے دوسرے لوگ جو اسکے نظرئے سے الگ سوچتے ہیں،اندھیرے میں ہی نظر آتے ہیں۔ لیکن صحیح بات یہ ہے کہ ہر شخص کو اپنے اعمال کی جوابدہی خود کرنی ہے۔ میں صرف اپنی غلطیوں کی سزا بھگتنا چاہونگی اور یہ نہیں چاہونگی کہ وقت سوال یہ کہنا پڑے کہ فلاں صاحب نے ایسا کہا تھا اس لئے میں نے ایسا کیا، یارب، اس میں میرا کوئ قصور نہیں ہے۔ اگر میں خدا کی دی ہوئ عقل کو استعمال نہیں کرتی تو یہ سراسر میرا قصور ہوگا۔ اور میں اس عقل کو نہ استعمال کر کے اسکی ناشکر گذار مخلوق نہیں بننا چاہتی۔
ReplyDeleteشاذل، آپ نے میرے لئے ایک بہت خوب صورت بلاگ تیار کیا ہے۔ مجھے وہ خاصہ پسند آیا۔ اسکے لئے آپکا تہہ دل سے شکریہ، لیکن میں یہ چاہ رہی ہوں کہ اپنی سائینس والی پوسٹوں کی ایک کاپی اس میں بھی ڈالدیا کروں۔ اب دیکھیں مجھے کب توفیق ہوتی ہے
ReplyDeleteاوہو آپ نے تو مشہوری کا سنہری موقع ضائع کر ديا ، بجائے يہ کہنے کہ کہ ميرے بلاگ کو کيا ہوا ہے آپ کو کہنا چائيے تھا ميرا بلاگ بند کر ديا گيا ہے اور فيس بک پر بھی ميرے بلاگ پر پابندی لگا دی گئی ہے فلاں فلاں ملکوں سے شکايات وصول ہو رہی ہيں سات بجکر ستائيس منٹ سے ليکر ساڑھے ستائيس تک بلاگ بند رہا
ReplyDelete