لیجئیے ایک اور سال ہاتھ ہلا کر ، دامن جھاڑ کر رخصت ہو گیا۔ میں نے جب جاتے سمے اسکی انگلیوں کو چھونا چاہا تو یونہی رخ موڑے موڑے کہنے لگا۔
تو ہے گر مجھ سے خفا خود سے خفا ہوں میں بھی
مجھ کو پہچان، کہ تیری ہی ادا ہوں میں بھی
یہاں کس کو اتنی فرصت کہ ایسی پہیلیوں میں پڑے۔
ایک کہانی کار نے ڈرامہ لکھ کر پروڈیسر کے حوالے کیا۔ انہوں نے ایک نظر اس پہ ڈالی اور گویا ہوئے۔ بہت خوب، بہت زبردست، بس ڈرامے کے انجام میں اگر ہیروئین کی موت پنکھے سے لٹک کر خود کشی کرنے کے بجائے پستول کی گولی سے دیکھائ جائے تو بہتر ہوگا۔ جو حکم آپکا، کہانی کار نے عاجزی کا اظہار کیا، مگر اس سے کیا فائدہ ہوگا؟ پرڈیوسر نے انہیں دیکھا اور شان بے نیازی سے کہا، گولی کی آواز سے لوگ جاگ جائیں گے اور پتہ چل جائے گا کہ ڈرامہ ختم ہو گیا ہے۔
یوں فضا میں ڈزا ڈز گولیوں کی آواز آئ اور پرانا سال جلدی سے یہ کہتا ہوا اڑن چھو ہوا۔
ثبت ہوں دست خموشی پہ حنا کی صورت
نا شنیدہ ہی سہی ، تیرا کہا ہوں میں بھی
اس پہ گولیوں کی بوچھار تڑا تڑ۔ نہ دست خموشی ہوگا نہ یہ بک بک۔ سال نو نے جنم لیا۔ تاریخ بدل گئ اور کیا ہوا؟ حالات کے آئینے میں وہی عکس ہیں اور ارد گرد وہی حالات۔ میں پلٹ کر آخری سانس لیتے دست خموشی سے دریافت کرتی ہوں، اس جمود سے زندگی گذارنے کا کیا فائدہ جسے گولیوں کی آواز سے توڑنا پڑے۔ لیکن سب کیلینڈر کے نئے سال کو خوش آمدید کہنے میں مصروف ہیں۔
میں جب جذبہ ء خیر سگالی کا مظاہرہ کرنے کو اس نئے سال سے ہاتھ ملانا چاہتی ہوں تو فرماتا ہے کہ
جانے کس راہ چلوں، کون سے رخ مڑ جاءوں
مجھ سے مت مل ، کہ زمانے کی ہوا ہوں میں بھی
یہ تو اس نے چیلینج کردیا۔ کیا کروں سال کہن کا نوحہ بنوں یا زمانے کی ہوا؟
اچھی تحریر ہے، خود میں بھی ایسی ہی کشاکش کا شکار ہوں۔
ReplyDeleteمیں جب جذبہ ء خیر سگالی کا مظاہرہ کرنے کو اس نئے سال سے ہاتھ ملانا چاہتی ہوں تو فرماتا ہے کہ
ReplyDeleteجانے کس راہ چلوں، کون سے رخ مڑ جاءوں
مجھ سے مت مل ، کہ زمانے کی ہوا ہوں میں بھی
خدا خیریت رکھے۔
چیلنج تو ہر گزرتا لمحہ ہے
شاعری پڑھنے سے میرے سر کی خارش بڑھ جاتی ہے۔ اور گومڑے نکل آتے ہیں۔
ReplyDeleteجہاں کہیں پوسٹ میں شاعری کی ضرورت پیش آئے تو میرے لئے ٹھمکے والی ویڈیو کلپ کی سہولت مہیا کیا کریں۔
ویسے اللہ رحم کرے۔ سنا ہے کہ اہل کراچی تو ہردم گولیوں کی تڑتڑاہٹ سننے کے عادی ہیں۔ تو پھر جاتے سال کی خبر تو خاموشی سے تعبیر ہونے چاہیے۔
سال نو کی مبارکباد قبول ہو۔ اللہ آپ کے لیے نیا سال خوشیاں ، امن ، سلامتی لے کر آئے۔
ReplyDeleteاور ہمارے ملک کو اللہ پاک اپنوں اور غیروں کی نظر بد سے بچاے۔ آمین
عثمان،
ReplyDeletehttp://www.youtube.com/watch?v=ZxnT237itq0&feature=related
یہ آپکے لئے کچھ ٹھمکے تلاش کئے ہیں۔ امید ہے سر کی خارش کو فائدہ ہوگا۔
اگر یہ گانا آپ کے دیے گئے اشعار کے باوزن متبادل کے طور پر ہے تو مجھے آپ کے شعری ذوق سے ہمدردی ہے۔
ReplyDelete(:
Documentary on Blasphemy laws in Pakistan
ReplyDeleteBlind Faith - Part I
http://www.youtube.com/watch?v=BQueJJxFcEE
Blind Faith - Part II
http://www.youtube.com/watch?v=gaWogHVGVUg
عثمان، میں ایسا کوئ بھی کمبینیشن پانے میں ناکام رہی جس میں اشعار کا متبادل وزن اور ٹھمکے ساتھ ساتھ ہوں۔ نئے سال کی آمد کے قریب یہی ٹھمکے مناسب لگے۔
ReplyDelete:)
آپ اشعار کی بجائے ٹھمکے والی کا وزن تولتی رہی ہیں۔
ReplyDelete):
عثمان کراچی کا ایک رخ یہ بھی ہے!
ReplyDeletehttp://ejang.jang.com.pk/1-3-2011/Karachi/pic.asp?picname=06_10.gif
امید ہے پسند آئے گا!
:)