Friday, August 14, 2009

سنگ سنگ

دنیا میں بہت سے دن منائے جاتے ہیں ایکدن ایسا بھی منانا چاہئیے جس دن ہم ان لوگوں کی جنہیں ہم جانتے ہیں کوئ ایک اچھائ جو ہمیں دل سے پسند ہو بغیر کسی لاگ لپٹ کے ان سے کہدیں۔ نامعلوم وجوہات کی بناء پرکسی بھی انسان کے لئے یہ کہنا تو آسان ہوتا ہے کہ میں تمہاری صورت نہیں دیکھنا چاہتا مجھے تم سے نفرت ہے یا تمہاری خامی یہ ہےکہ تم یہ اور تم وہ-------۔ لیکن نجانے کیوں یہ کہتے ہوئے یہ زبان تالو سے چپک جاتی ہے کہ آپ کی یہ خصوصیت ہمیں پسند ہے، اور یہ کہ ہم آپ سے محبت کرتے ہیں اور یہ کہ ان تمام خامیوں کے باوجود آپ کے اندر یہ خوبی پائ جاتی ہے۔ اس دن کا نام کیا ہونا چاہئے, یہ آپ لوگ بتائیں۔
تو آج اردو ویب پر سرفنگ کرتے ہوئے مجھے افتخار اجمل صاحب کی تصویر دیکھ کر یہ خیال آیا کہ آج کے دن ان تمام لوگوں کو جو ہمارے اردگرد ہیں ہمیں انکے متعلق کوئ اچھی بات کہنی چاہئیے۔ اتنی آسانی سے جتنی آسانی سے ہم یہ کہتے ہیں کہ اونہہ تم نے یہ کیا۔
تو جناب سب سے پہلے ہمارے سینئر بلاگر اجمل صاحب سے میں یہ کہونگی کہ آپکی یہ چیز مجھے بے حد پسند ہے کہ آپ اس عمر میں بھی نئ چیزیں سیکھنے کا جذبہ رکھتے ہیں اور اپنے وقت کو صحیح مصرف میں لاتے ہیں۔میں اگر اس عمر تک پہنچ پائ تو یقیناً آپکی اس خوبی کو اختیار کرنے کی کوشش کرونگی۔
ابو شامل آپ اپنی تحریروں کو درست رکھنے میں بڑی محنت کرتے ہیں اور اسے خاصہ تعمیری رکھتے ہیں۔ نومان جب مجھے پتہ چلا کہ آپ اپنی دودھ کی دوکان کے ساتھ یہ سارا کام بھی کرتے ہیں تو مجھے آپ پر بڑا فخر محسوس ہوا۔ آپ جیسے نوجوان ہمارا سرمایہ ہیں۔وارث صاحب، آپ کے علم شاعری کو میں بہت رشک کی نظر سے دیکھتی ہوں۔ محمد احمد آپ نے اردو ری اسٹور کرنے میں بڑی مدد کی، اس سے مجھے اندازہ ہوا کہ آپ بلا کہے بہت ساری باتیں سمجھ جاتے ہیں۔ جاوید گوندل صاحب، میرا خیال ہے کہ آپ ملک سے باہر ہیں اسکے باوجود یا تو آپ کے پاس کافی ساری کتابوں کا ذخیرہ وہاں موجود ہے یا پھر آپکو زبانی چیزیں یاد ہیں ہر دو صورت میں آپ خاصہ پڑھتے لکھتے ہیں۔ جعفر ، آپ بڑی جلدی چیزیں بھلا دیتے ہیں کچھ کچھ میرے جیسے ہیں۔ ڈفر مجھے آپکی نہ صرف آجکی پوسٹ بلکہ کچھ اور پوسٹیں بھی خاصی پسند آئیں بالخصوص نمازی والی۔اسماء، آپ کو یہ جعفر اتنا کیوں پسند ہے۔عبد اللہ،آپ جب جذباتی ہوکر لڑتے ہیں تو مجھے بڑا مزہ آتا ہے۔ بلا کھٹکے اپنی بات کہنا یہ بھی تو ایک خوبی ہے۔
م م مغل آپ نے اس دن اپنے سینئر حضرات کی مصلحت پسندی کے باوجود جو تنقید کی تو جناب آپ تو چھا گئے۔ منیر عباسی، آپ نے نئے ڈومین کے لئے اتنی محنت کی آپ کی یہ محنت مجھے پسند آئ۔ راشد کامرن، محد علی مکی اور یاسر عمران آپ لوگوں نے پائریسی کےخلاف جو لائن آف ایکشن لی وہ قابل تعریف ہے۔ خاور آپکی پنجابی تحریروں سے مجھے پنجابی محاورہ سمجھنے میں خاصی آسانی ہوئ۔ سوائے اس ایک تحریر کے جس پر مجھے کچھ اعتراضات ہیں مجھے آپکے مشاہدات خاصے دلچسپ لگتے ہیں۔شعیب صفدر صاحب آپکے فراہم کئے ہوئے لنکس کی وجہ سے مجھے اپنا بلاگ بنانے میں کافی آسانی ہوئ۔ آپ نے مکمل اجنبیت کے باوجود جس طرح محض میری ایک ای میل پر جواب دیا اسکے لئے آپکی مشکور ہوں۔ وہاب اعجاز خان اردو ادب کے حوالے سے مجھے آپکے مضامین ایک خزانے سے کم نہیں لگتے۔شاہ فیصل آپ سے تو میں فوٹو گرافی سیکھ رہی ہوں۔ریحان علی آپکے بلاگ پر وہ کارٹون مجھے اچھا لگتا ہے۔ شاہدہ اکرام اور خرم بھٹی آپ لوگوں کے ساتھ کھانے پکانے کی تراکیب شیئر کرنے کا موڈ ہوتا ہے۔ شاہدہ آپکے بیٹے کی تصاویر مجھے بہت اچھی لگی تھیں اور خرم آپکی اہلیہ تو خاصی خوش قسمت ہیں۔ اتنے سگھڑ شوہر ملے ہیں۔
تو جناب یہ ہیں کچھ وہ لوگ جنہیں میں نے ہلکا سابرتا۔ آپ سب میں بلاشبہ اور بھی اچھائیاں ہونگیں لیکن آج تو مجھے صرف ایک خوبی کا تذکرہ کرنا تھا۔

11 comments:

  1. عنیقہ بی بی!
    آپ کا یہ اچھوتا اور نیک خیال کم از کم مجھے بہت پسند آیا ہے ۔ اور میری رائے میں سب کو اچھا لگے گا ۔ بس اس جدت اور نیک جذبے (سپرٹ) کو عام کرنے کی ضرورت ہے ۔

    اپنی اس پوسٹ پہ مجھے یاد رکھنے کا بہت شکریہ ۔کتابوں کے بارے میں آپ کی رائے، میرے بارے میں کسی حد تک درست ہے۔

    لیکن اب مطالعے کا وقت بہت کم ملتا ہے۔ پھر بھی رات کو سونے سے پہلے کچھ نہ کچھ پڑھتا ہوں اور اس پہ موضوع اور زبان کی کوئی قید نہیں ۔ کسی بھی زبان میں مذہب سے لیکر فلسفے تک کچھ بھی پڑھ لوں غنیمت ہے۔ کتاب پڑھنا یا کچھ بھی پڑھنا وقت کی قلت کی وجہ سے میری لئیے کسی عیاشی سے کم نہیں۔

    آج پاکستان کا یوم آزادی ہے۔ میری طرف سے آپ کو آپکے قارئین اکرام کو اور تمام پاکستانیوں کو یوم آزادی مبارک ہو۔

    ReplyDelete
  2. ہی ہی ہی ہی
    چلو میری امی کے علاوہ بھی کسی نے میری تعریف کی
    میری امی کی تو مجبوری ہے لیکن آپ کی طرف سے تعریف واقعی خوش کر رہی ہے
    :D
    اسی واسطے آج ہی ایک عدد تعریفی کلماتی پوسٹ پوسٹنے کی تیاری کرتا ہوں
    میرا بلاگ رول تو بہت سارے بلاگوں پر مشتمل ہے اس لئے صرف اردو بلاگروں کی اجازت دیں
    اور جو کمنگ ہفتہ "ہفتہ بلاگستان" کے نام سے منایا جا رہا ہے اس کی ٹیگ پوسٹ کی جگہ کیا اس پوسٹ کی اجازت ہے؟
    اس بلاگ پر تبصرہ کرنا بڑا اوکھا کام ہے
    نا تو کوئی کنٹرول کی کام کرتی ہے نا نیویگیشن کی

    ReplyDelete
  3. جاوید صاحب آپ کو بھی یوم آزادی مبارک ہو۔
    ڈفر، ماں کی تعریف کے کیا کہنے۔آپ بھی کہہ رہے ہیں کہ مشکل کام ہے کچھ کرنا پڑے گا۔ اجازت ہے، اجازت ہے۔

    ReplyDelete
  4. آپ کا یہ بلاگ لکھنے کا انداز بہت پسند آیا

    ReplyDelete
  5. ہا ہا ہا جزباتی ہوکر لڑنا:) کیا کریں ہم مرد بڑے جزباتی ہوتے ہیں،ویسے سچ کہوں اگر میں کبھی بلاگ لکھوں گا تو آپ کے انداز کی
    پیروی کروں گا،
    ایک بات اور بھی ہے کہ مجھے جھوٹ اور منافقت سے بڑی چڑ ہوتی ہے اگر مجھے کبھی بدرجہا مجبوری جھوٹ بولنا پڑ جائے تو مجھے اپنے آپ سے بھی چڑ ہونے لگتی ہے،

    ReplyDelete
  6. اتنے دھماکوں کے بعد یہ ہلکی پھلکی تحریر طبیعت ہلکی کرگئی جزاک اللہ :)

    ReplyDelete
  7. بہت اچھا خیال ہے!

    واقعی دوسروں کی تعریف کرنا آسان کام نہیں ہے لیکن آپ نے کر دکھایا ۔ ساتھ ساتھ شکریہ کہ آپ نے اس ناکارہ کو بھی یاد رکھا۔

    تنقید کرنا مشکل کام نہیں ہے ہم باآسانی کسی کے بھی کام پر تنقید کرسکتے ہیں، لیکن میں سمجھتا ہوں کہ ہر وہ کام جس میں نقص ہوتا ہے اُس میں کوئی نہ کوئی خوبی بھی ہوتی ہے۔ بس ہمیں کرنا یوں چاہیے کہ جب بھی کسی کی کاوش میں کسی سقم کی نشاندہی کرنا چاہیں تو اس سے پہلے اس کی ایک آدھ خوبی کو بھی سراہیں۔ اس طرح کرنے سے لوگ ناصرف اپنے کام سے بددل نہیں ہوتے بلکہ اُنہیں مزید اور بہتر کام کی تحریک ملتی ہے ۔

    ایک عمدہ خیال اور اُس کی عملی مثال پیش کرنے لئے بے حد شکریہ !

    ۔

    ReplyDelete
  8. بہت اچھی تحریر ہے عنیقہ بہن، بہت شکریہ
    میں اگرچہ کچھ تاخیر سے پہنچا، پھر بھی آپ کو یوم آزادی کی مبارک باد دینا چاہوں گا، آپ کو پاکستان کا یوم آزادی بہت بہت مبارک

    ReplyDelete
  9. شکریہ
    میرے استادوں کو بھی مجھ سے یہی شکایت تھی کہ بھول بہت جلدی جاتا ہے
    اور دیکھا جائے تو آپ بھی میری استاد ہی‌ ہیں
    کہ بہت کچھ سیکھا ہے آپ سے
    اور آپ کی اچھی بات کیا لکھوں کہ آپ کی ساری باتیں ہی اچھی ہیں

    ReplyDelete
  10. تعریف کا بہت شکریہ بہنا ویسے میں نے یہ والی پوسٹ بیگم کو نہیں دکھانی۔ وجہ آپ خود سے سمجھ لیں ہی ہی ہی

    ReplyDelete

آپ اپنے تبصرے انگریزی میں بھی لکھ سکتے ہیں۔
جس طرح بلاگر کا تبصرہ نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں، اسی طرح تبصرہ نگار کا بھی بلاگر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔ اس لئے اپنے خیال کا اظہار کریں تاکہ ہم تصویر کا دوسرا رخ بھی دیکھ سکیں۔
اطمینان رکھیں اگر آپکے تبصرے میں فحش الفاظ یعنی دیسی گالیاں استعمال نہیں کی گئ ہیں تو یہ تبصرہ ضرور شائع ہوگا۔ تبصرہ نہ آنے کی وجہ کوئ ٹیکنیکل خرابی ہوگی۔ وہی تبصرہ دوبارہ بھیجنے کی کوشش کریں۔
شکریہ