Saturday, August 29, 2009

یوم فوٹو گرافی

قصہ گوادر میں ایک صبح مچھلی پکڑنے کا، بزبان تصویر۔
وقت؛ دسمبر، ۲۰۰۸ 
ہم جائے وقوع پر پہنچے تو سورج نکل رہا تھا۔
 
ناشتہ کیا گیا۔

 دادا جی اور انکی پوتی نے تصویریں بنوائیں۔
  اب ذرا فشنگ راڈ سیٹ کر لی جائے
  مدد چاہئیے جناب۔
ہمیں تو یہاں مزہ آرہا ہے۔
 
 یہ جگہ بڑی اچھی ہے۔ دور تک نظر آرہا ہے۔
۔
کیا بوریت ہے
ارے یہ تو مچھلی پکڑی گئ۔
 

9 comments:

  1. واؤ۔۔اتنی بڑی مچھلی۔
    بہت اچھی تصویریں ہیں۔

    ReplyDelete
  2. داداجان ڈیشنگ، بیٹی جان کیوٹ، ابا جان اسمارٹ، مگر اپ کہاں ہیں؟

    ReplyDelete
  3. تصویری کہانی مزیدار ہے :)

    ReplyDelete
  4. شکریہ ماوراء۔

    عبداللہ، میں وہ کام کر رہی ہوں جسکا عکس آپ کو نظر آیا۔ اسکے علاوہ میں نے بھی ایک چھوٹی مچھلی پکڑی۔ جو باقی مچھلیوں کے لئے بہتر چارہ ثابت ہوئ۔ یہ ایک مزیدار دن تھا۔

    ReplyDelete
  5. واہ جی واہ آؤٹنگ
    کھانا شانا کہاں پکایا جا رہا ہے
    مطلب اس مچھی کا تیا پانچہ کہاں کیا؟
    اسکی تو کوئی تصویر نظر نی آری

    ReplyDelete
  6. ماشاءاللہ۔ آپ کی بچی بہت پیاری ہے ۔ خاصکر جس تصویر میں وہ گودی میں لیٹی کمال معصومیت سے سو رہی ہے وہ تصویر بہت پیاری تصویر ہے۔ صرف ایک بات ان تصوریوں میں اچھی نہیں ۔ آپ نے تصاویر بناتے وقت پس منظر میں نظر آنے والی جابجا بکھری ئی ہوئی گندگی کو ذہن میں نہیں رکھا۔ کیا ہم لوگ آبادیوں کے باہر ویرانوں میں بھی ویسے ہی گندگی پھیلانے میں کوئی عار محسوس نہیں کرتے؟

    بہر حال ۔ اللہ تعالیٰ اس ننھی سی گڑیا کی خوشیاں یونہی سلامت رکھے۔ آمین

    ReplyDelete
  7. ڈفر اس وقت ذہن میں نہیں تھا کہ یہ اس طرح بھی کبھی کام آ سکتی ہیں۔ ویسے گھر جا کر فرائ کر لی تھیں۔
    شکریہ جاوید صاحب، حالانکہ گوادر ک۸ی آبادی بہت کم ہے۔ یہ جگہ جہاں ہم پہنچے یہ بھی کوئ آسان جگہ نہ تھی۔ مگر پھر بھی لوگوں نے اسے گندہ کیا ہوا تھا۔ صفائ کا ہمارے یہاں کوئ تصور نہیں۔ ورنہ اگر صرف اتنی احتیاط کر لی جائے کہ اپنا کچرہ اپنے ساتھ واپس لے آئیں تو یہ جگہیں بہت حد تک صاف رہ سکتی ہیں۔

    ReplyDelete
  8. تصویر کہانی اچھی لگی۔

    ReplyDelete
  9. ماشاء اللہ بٹیا بہت پیاری ہیں۔ اللہ کریم ہمیشہ اپنی رحمتوں کے حصار میں رکھے انہیں۔ تصویر کہانی خوب بیان کی آپ نے۔

    ReplyDelete

آپ اپنے تبصرے انگریزی میں بھی لکھ سکتے ہیں۔
بلاگر کا تبصرہ نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔ کسی اور بلاگ پہ کئے گئے تبصرے اگر یہاں تحریر کے ساتھ تعلق نہیں رکھتے تو انتظار کریں اور جب اس سے ملتا جلتا موضوع یہاں نظر آئے تو ضرور لکھیں۔ غیر متعلقہ تحاریر کے ساتھ یہ تبصرے اپنی اہمیت نہیں رکھتے۔
والدین کا دیا نام پسند نہیں تو کسی اور نام سے تبصرہ کر دیں۔ اگر نام رکھنے میں دشواری ہو تو مدد کے لئے پکارئیے۔ ہم حاضر ہیں۔
جو لوگ فحش الفاظ استعمال کئے بغیر اپنا مدعا نہیں بیان کر سکتے انہیں انتظار کرنے کی ضرورت نہیں انکا ایسا تبصرہ یہاں کبھی نہیں آئے گا۔ شکریہ