دو مسائل ہیں،
ایک تو یہ کہ اردو ایڈیٹر کو بلاگسپاٹ پر کیسے ڈالا جائےگا
دوسرے یہ کہ ورڈ پریس پر اردو میں بلاگ کیسے بنایا جائے۔ آپ سب سے التماس ہے کہ اس سلسلے میں اپنے قیمتی مشوروں سے نوازیں۔ جیسا کہ آپ نے پہلے بھی کیا۔ میں آپکی انتہائ ممنون ہونگی۔
Thursday, August 20, 2009
14 comments:
آپ اپنے تبصرے انگریزی میں بھی لکھ سکتے ہیں۔
جس طرح بلاگر کا تبصرہ نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں، اسی طرح تبصرہ نگار کا بھی بلاگر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔ اس لئے اپنے خیال کا اظہار کریں تاکہ ہم تصویر کا دوسرا رخ بھی دیکھ سکیں۔
اطمینان رکھیں اگر آپکے تبصرے میں فحش الفاظ یعنی دیسی گالیاں استعمال نہیں کی گئ ہیں تو یہ تبصرہ ضرور شائع ہوگا۔ تبصرہ نہ آنے کی وجہ کوئ ٹیکنیکل خرابی ہوگی۔ وہی تبصرہ دوبارہ بھیجنے کی کوشش کریں۔
شکریہ
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
بلاگ سپاٹ کا تو نہیں پتا
ReplyDeleteلیکن ورڈپریس پر بلاگ بنانا بہت آسان ہے
http://wordpress.pk//wp-signup.php
کو وزٹ کریں
اور نیا بلاگ تیار
تھوڑے دن ٹیسٹنگ کر لیں تاکہ ورڈپریس سے یوز ٹو ہو جائیں
باقی کوئی مسئلہ ہو تو ایک نئی پوسٹ لکھ دیں یا فیس بک پر لکھ دیں
مشوروں کے انبار لگ جائیں گے
http://kami.wordpress.pk/%d8%a7%d8%b1%d8%af%d9%88-%d8%a8%d9%84%d8%a7%da%af%d9%86%da%af/#comments
ReplyDeleteپہلے والا عقلمند لڑکا جو اپنے اوپر ڈفر چڑھائے ہوئے ہے درست کہتا ہے ۔ اس کی بات پر عمل کیجئے ۔ اس کے بعد جب اردو لکھنے میں کوئی دقت ہوئی تو بندہ بشر آخر ابھی تک کیوں زندہ ہے
ReplyDeleteمیں بتاتا چلوں کہ ورڈپریس مجھے بلاگسپاٹ سے سوائے ایک چیز کے ہر لحاظ سے اچھا لگتا ہے ۔ بس ورڈپریس میں سانچہ جسے انگریزی میں تھیم کہتے ہیں اسے بدلا نہیں جا سکتا مگر ورڈپریس میں بہت اچھے اچھے سانچے بنے بنائے موجود ہیں ۔ میرا اردو بلاگ پہلے ورڈ پریس پر ہی تھا ۔ میرا انگریزی بلاگ ابھی تک ورڈپریس پر ہے
ReplyDeleteمیں آپ کو بلاگ بنا کر دے سکتا ہوں لیک میرا خیال ہے کہ آپ خود بنانا چاہ رہی ہیں
میرا اردو بلاگ آجکل جس ڈومین پر ہے وہ میرے بیٹی کی ملکیت ہے ۔ میں کچھ اپنی مرضی چلانا چاہتا تھا جو ورڈپریس پر نہیں ہو سکتا تھا
ReplyDeleteڈفر، گمنام اور افتخار صاحب آپ سب کا بے حد شکریہ۔ ڈفر میں نے جیسے ہی آپکا ہدایت نامہ دیکھا۔ وہاں جاکر دی ہوئ ہدائیتوں پر عمل کیا۔ اب انہوں نے تو کہا تھاکہ آدھے گھنٹے میں آپکے اڈریس پر لنک مل جائیگا۔ لیکن اب تین گھنٹے ہو چکے ہیں۔ کوئ جواب ندارد ہے۔ میرا خیال ہےصبح تک انتظار کرنا چاہئیے۔ مجھے یاد پڑتا ہے اپنے پہلے بلاگ کے سلسلے میں بھی مجھے کوئ لنک یہاں سے نہیں مل پایا تھا۔ اور اس وجہ سے بلاگسپاٹ پہ آنا پڑا۔ مجھے روزانہ سانچے بدلنے سے دلچسپی نہیں۔ اگر سسٹم وفادار ہے تو ساری زندگی ایک کے ساتھ گذاری جا سکتی ہے۔ تا وقتیکہ دیکھنے والے کہنے لگیں کہ جان چھڑائیں اس تھیم سے۔
ReplyDelete:)
عنیقہ، اردو ایڈیٹر آپ نیچے دئیے گئے لنک سے ڈاونلوڈ کر سکتی ہیں اور استعمال کا طریقہ بھی دیکھ سکتی ہیں۔یہاں کاپی پیسٹ نہیں ہو رہا۔۔اس لیے لنک لکھنے کی کوشش کرتی ہوں۔
ReplyDeletewww.urduweb.org/mehfil/showthread.php?t=21147
اور ورڈ پریس ڈاٹ پی کے بجائے میں آپ کو اردو ٹیک ڈاٹ نیٹ پر بلاگ بنانے کو کہوں گی۔
urdutech.net
آپ اپنا ای میل کا سپیم بھی چیک کریں انکا پیغام اس میں بھی چلا جاتا ہے ۔
ReplyDeleteشکریہ ماورا اور کامی۔ اب آپ سب کو اپنی ترقی بتا دوں۔ ورڈ پریس کے لئے میں نے یا ہو کے بجائے اپنا جی میل والا ایڈریس استعمال کیا تو وہ فوراً کنفرم ہو گیا۔ یہ مرحلہ تو ہو گیا۔
ReplyDeleteوہاں مجھے صرف دو تھیم ملی ہیں۔ ایک تو شاید ڈیفالٹ میں ہے اور دوسری کا نام سنگترہ ہے۔ میں چونکہ اس دوسرے بلاگ کو بچوں کے لئے مخصوص کرنا چاہ رہی ہوں اس لئے خواہش یہ تھی کہ تھوڑا رنگین ہو۔ لیکن فی الحال تو بنیادی تھیم سنگترہ میں نہیں تبدیل ہو رہی۔ یعنی مجھے کرنا نہیں آرہی ہے۔ دوسرے اسکی باقی چیزیں کیسےاردو میں کی جائیں گی۔
ماورا مجھے اردو ایڈیٹر ڈالنے کا یہ طریقہ پہلے محمد احمد نے بھی بتایا تھا۔ وہاں سے ایڈیٹر تو نکال لیا ہے مگر اسے منزل مقصود یعنی بلاگ میں کیسے ڈالیں۔ کیونکہ مجھے اس میں ڈالنے کا طریقہ نہیں ملا۔
آپ کی یہ پوسٹ آج دیکھنے کا اتفاق ہوا۔
ReplyDeleteاگر آپ اپنے بلاگ پر اردو ایڈ یٹر کا اضافہ کرنا چاہیں تو درج ذیل لنک سے آپ کو مدد مل جائے گی۔
http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?t=21309
خود میں نے بھی اسی کی مدد سے اپنے بلاگ پر اردو ایڈیٹر انسٹال کیا ہے۔ اس تھریڈ کی آخر میں میری جانب سے شکریہ بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ انشااللہ معمولی سی دماغ سوزی سے آپ کا مسئلہ بھی حل ہو جائے گا۔
مزید کوئی اُلجھن ہو تو ضرور بتائیے گا۔
محمد احمد صاحب آپ کی مدد اچھی ہے مگر یہ بھی تو دیکھیں کہ عنیقہ کا بلاگ ورڈ پریس پی کے والا ہے اس میں اتنی ذیادہ تبدیلی کی اجازت نہیں ہے اب تو تھیم بھی کم ہو گئی ہیں شاید دو ہی رہ گئی ہیں ۔
ReplyDeleteعنیقہ صاحبہ اپنے میٹا سے لو ان ہو کر ڈیش بورڈ پر جائیں اور سائیڈ مینو سے اپنے ضروری مینو اپ ڈیٹ کر لیں جو آپ کی تھیم میں شامل نہیں ۔ذیادہ ضرورت تو پلگ ان میں سے آخری ورڈ پریس اوپن پیڈ ایکٹو کر لیں جو اردو لکھنے کے لئیے ضروری چیز ہے ۔اب اس پیڈ کو سیٹنگ والے مینو میں تلاش کریں اور اوپن کر کے ساری آپشن چیک کر کے اپ دیٹ کر دیں ۔
ReplyDeleteشکریہ کامی یہ سب تو میں نے کر لیا۔ مسئلہ یہ ہے کہ وہاں صرف دو تھیمز ہیں۔ میں یہ بلاگ بچوں کے لئے رکھنا چاہ رہی ہوں۔ اور ان دونوں میں سے تو مجھے کوئ سمجھ نہیں آرہا۔ اتنے سادہ ہیں دونوں۔ کیا کروں؟
ReplyDeleteمحمد احمد، یہ میں نے چیک کرلیا ہے اور اب مجھے یقین ہےکہ ہو رہے گا کچھ نہ کچھ گھبرائیں کیا۔ یہ کاصہ تفصیلی ہے۔ اسے میں ذرا اظمینان سے پڑھ لوں۔ پھر ڈالنے کی کوشش کرتی ہوں۔
شکریہ کامی!
ReplyDeleteمیرا یہی خیال تھا کہ شوخیٗ تحریر بھی چونکہ بلاگسپاٹ پر ہے اس لئے یہ طریقہ یہاں کارگر ہوگا۔
عین ممکن ہے ایسا نہ ہو ۔