یہ عرفان احمد شفقت نے گلے میں ٹیگ کا ڈھول ڈال دیا ہے۔ اس لئے بجا رہے ہیں۔
مستقبل کے بارے میں جتنے سوالات ہیں وہ سب انتہائ مشکل لگتے ہیں۔ کیا پتہ کب دل بدل جائے اور ہم گوتم بدھ کی طرح سب تیاگ کر کسی مختلف دنیا میں جا نکلیں۔ اس لئے اس ٹیگ کے اکثر سوالات ذرا اوکھے معلوم ہوتے ہیں۔ لیکن سب کے جوابات دینے کی کوشش ضرور کی ہے۔

2012ء میں کیا خاص یا نیا کرنا چاہتے ہیں؟
اس سال لکھنا چاہتی ہوں۔ سنجیدگی سے وہ جو کافی عرصے سے لکھنے کی سوچ میں ہوں۔ لیکن اس سے پہلے کچھ پڑھنا بھی چاہتی ہوں۔ کچھ چیزیں جو پہلے نہیں پڑھیں۔ ایک فہرست ہے جسے عملی رکھنے کے لئے میں نے خاصہ مختصر رکھا ہے۔ ہیمنگوے کے کچھ ناول، مزید جارج آرویل کے دو ناول نائینٹین ایٹی فور، اینیمل فارم۔ کچھ کو پورا کرنا ہے مثلاً ایلڈوس ہکسلے کا بریو نیو ورلڈ، وار اینڈ پیس ۔ کچھ چیزیں جاننا چاہتی ہوں مثلاً یہ کہ گھر بیٹھ کر سٹہ کیسے کھیلتے ہیں۔
:)

۔ 2012ء میں کس واقعے کا انتظار ہے؟
کسی خاص واقعے کا انتظار نہیں, ہو رہے گا کچھ نہ کچھ گھبرائیں کیا۔
۔ 2011ء کی کوئی ایک کام یابی؟
-کامیابی اور ناکامی بالکل نسبتی اصطلاحیں لگتی ہیں۔ سو یہ کامیابی کم نہیں ابھی تک زندہ ہیں اور صحت مند ہیں، خود کو اور دوسروں کو بم سے نہیں اڑایا، کسی مالیاتی کرپشن کا حصہ نہیں، کسی انسان کا حق نہیں کھایا نہ چھینا، کوئ نئ سیاسی جماعت نہیں بنائ، انقلاب کا نعرہ نہیں لگایا، کینیڈا جا کر غائب نہیں ہوئے۔ حالانکہ اس میں سے بیشتر کاموں کا بڑا دل چاہا۔
۔ 2011ء کی کوئی ایک ناکامی؟
- کوئ ایک وقت ورزش اور چہل قدمی کے لئے مقرر نہ ہو سکا۔
۔ 2011ء کی کوئی ایک ایسی بات جو بہت یادگار یا دل چسپ ہو؟
- کینیڈا گئے،ایک اردو بلاگر سے ملاقات کی، زندگی میں نئ چیزیں ، نئے لوگ نئ ثقافت دیکھی۔ وہاں کے شہر، کیوبک سٹی میں چار سو سیڑھیاں چڑھ کر پہاڑ کے اوپر گئے اور ساڑھے تین سو سیڑھیاں اتر کر نیچے واپس آئے۔ وہ دن بڑا دلچسپ اور یادگار رہا۔
۔ سال کے آغاز پر کیسا محسوس کررہے ہیں؟
- ویسا ہی جیسے نئے دن کے آغاز پہ کرتے ہیں۔
تم کو بھی ہم دکھائیں کہ مجنوں نے کیا کیا
فرصت کشا کش غم پنہاں سے گر ملے
تم کو بھی ہم دکھائیں کہ مجنوں نے کیا کیا
فرصت کشا کش غم پنہاں سے گر ملے
۔ کوئی چیز یا کام جو 2012ء میں سیکھنا چاہتے ہوں؟
- ایک چھوٹی سی چیز جو آئیندہ دو تین مہینوں میں سیکھنا چاہتی ہوں وہ ہے، اسکرین ریکارڈنگ۔ اسکے علاوہ مہ رخوں سے ملنے کے لئے مصوری سیکھنا ہے۔ مہ رخوں سے میری مراد کچھ دلچسپ اور مزے کے لوگ ہیں۔ مصوری کا مطلب ایسے کام جن میں انہیں دلچسپی ہو۔ اس لئے کہ تقریب ملاقات ، فیس بکنگ سے زیادہ مزیدار لگتی ہے۔ یہ الگ بات کہ جب دلچسپ اور مزے کے لوگوں کا کردار بنانے لگتی ہوں اس پہ پورا اترنے والے چھوٹے بچے ہوتے ہیں۔
:)
مزید جن افراد کوٹیگنا چاہونگی وہ ہیں ریاض شاہد، راشد کامران، فہد کہر، عدنان مسعود، شاکر عزیز، غلام مصطفی خاور، شعیب صفدر اور نام یاد نہیں آ رہے۔
:)
مزید جن افراد کوٹیگنا چاہونگی وہ ہیں ریاض شاہد، راشد کامران، فہد کہر، عدنان مسعود، شاکر عزیز، غلام مصطفی خاور، شعیب صفدر اور نام یاد نہیں آ رہے۔