ایک بطخ گئ ایک سکنجبین بیچنے والے کے پاس ۔ ٹخ ٹخ ٹخا ٹخ کرتی ہوئ اور کہنے لگی، کیا تمہارے پاس ہیں انگور۔ سکنجبین والے نے کہا کہ میرے پاس نہیں ہیں انگور، لیکن سکنجبین ہے میرا مشہور۔ یہ ہے تازہ، فرحت والا، جھوم اٹھے گا پینے والا۔
بطخ نے اک پر ہلایا اور نخرے سے یہ فرمایا ،کٹھا لیموں، کٹھا شربت، کٹھے کی ہے یہ ذات، مجھے تو رکھو اس سے معاف، ۔ پھر چلی وہ کرتی، ٹخ، ٹخ، ٹخا، ٹخ۔
اگلے دن وہ پھر آگئ اور دوکاندار سے پوچھا کہ کیا تمہارے پاس ہیں انگور۔ اس نے کہا 'کل تو کہا تھا، بات نہیں یہ دور۔ میرے پاس نہیں ہیں انگور ، لیکن سکنجبین میرا ہے مشہور۔ پیو نہ پیو، مرضی تمہاری، کرتے نہیں ہم مجبور۔ بطخ نے کچھ سوچا اور کہنے لگی 'نہیں چاہئیے، نہیں چاہئیے، لیموں شربت نہیں چاہئیے' اور چل پڑی واپس۔ ٹخ، ٹخ، ٹخا، ٹخ۔
اگلے دن بطخ پھر آ گئ اور پھر پوچھا کہ کیا تمہارے پاس ہیں کچھ انگور۔ اب تو دوکاندار ہوا ناراض کہنے لگا' اب جو نام لیا انگور کا تو پتہ دونگا دور کا۔ لگا کے گوند تمہاری کمر پہ۔ لٹکا دونگا کسی درخت سے۔ سارا دن جب بنی رہوگی لنگور۔ پھر پوچھوگی، کیا تمہارے پاس ہیں کچھ انگور۔ بطخ نے تحمل سے اسکی یہ بات سنی اور گئ واپس پلٹ۔ ٹخ، ٹخ، ٹخا، ٹخ۔
حیران کن طور پہ اگلے دن بطخ پھر آدھمکی۔ لیکن آج اس نے پوچھا۔ کیا تمہارے پاس ہے کچھ گوند۔ دوکاندار نےدیا رکھائ سے جواب۔ گوند نہیں ہے میرے پاس، یہاں ہے صرف شربت لیموں۔ اب سوچو تمہیں دوں یا نا دوں۔ بظخ ایک ثانئیے کے لئے ہوئ خاموش اور کہنے لگی کیا تمہارے پاس ہیں انگور۔ دوکاندار کا چہرہ بالکل بگڑ گیا۔ بطخ نے یہ دیکھ کر فوراً واپسی کا لیا راستہ۔ ایسے میں دوکاندار نے دی اسکو ایک آواز۔ بطخ پھر جو مڑی دیکھ کے حیران ہوئ۔ اک تبسم سے وہ یوں گویا ہوا، آءو میری پیاری آءو، آج کچھ انگور کھاءو۔ یہ کہہ کر اس نے بطخ کو ساتھ لیا اور قریب کے ایک اسٹور لے گیا۔ وہاں اس نے خریدے کچھ انگور اور دئیے بطخ کو ہو کے مسرور۔ بطخ نے دیکھے انگور اور پھر کیا انہیں اپنے سے دور۔
دوکاندار حیراں ہوا اور پریشان ہوا۔ بطخ ہچکچاتی ہوئ یہ کہنے لگی۔ آجکا دن یہ میرا، لگتا ہےگذرے گا اچھا ذرا، مجھے آیا ہے ایک خیال ، میرے ذہن میں ہے ایک سوال، تم بتاءو نہیں ہے یہ محال
۔
۔
۔
۔
کیا اس اسٹور میں تمہارے، ملتا ہے شربت لیموں پیارے؟
۔
۔
۔
میرا سوال یہ ہے فراز
پھر دوکاندار نے کیا دیا جواب؟
اسکی ویڈیو کے مزے لینا چاہیں تو حاضر ہے۔ چھوٹے بچوں کو یقیناً پسند آئے گی۔ ویسے کبھی کبھی بڑوں کے لئے بھِی چھوٹا بن جانے میں کوئ حرج نہیں۔ یہ احساس خاصہ توانا رکھتا ہے کہ کبھی ہم خوبصورت تھے۔
![Validate my Atom 1.0 feed [Valid Atom 1.0]](valid-atom.png)