Showing posts with label پھوکٹ بٹر فلائ گارڈن، پیوپا، تتلی پہ نظم، Phuket butterfly Garden. Show all posts
Showing posts with label پھوکٹ بٹر فلائ گارڈن، پیوپا، تتلی پہ نظم، Phuket butterfly Garden. Show all posts

Saturday, November 21, 2009

ایک باغ، کئ تتلیاں

اب کچھ حالات ایسے ہوئے کہ ہمیں پھوکٹ گھومنے کا موقعہ بھی ملا۔ چلیں کچھ جگہوں کی سیر آپکو بھی کرادیں کہ یہ آپکے لئے اجنبی نہ رہیں۔
یہ پھوکٹ کا تتلی باغ اور مختلف کیڑوں مکوڑوں کو جمع کرنے کی جگہ ہے۔ ہم یہاں ایک مقامی ٹیکسی جو کہ ایک ہائ لکس تھی لیکر پہنچے۔ مگر چونکہ نہ ہمیں یہ جگہ صحیح سے پتہ تھی اور نہ ٹیکسی والے کو اس لئیےہم ایک بل بورڈ پہ اسکا نام اور تیر کا نشان دیکھ کر وہیں اتر گئے۔ بس پھر ہمیں راستے کی چڑھائیاں اور نچائیاں طے کرنے پڑے جو اندازاً ایک کلو میٹر تھا۔ ایک بچے کو اسٹرولر میں ڈالکر دھکا دینا چڑھائیوں پر مشکل ہو جاتا ہے۔
تو آئیے دیکھئیے، پروین شاکر نے کہا تھا
خود پھول نے کئے تھے، اپنے ہونٹ نیم وا
چوری تمام رنگ کی تتلی کے سر نہ جائے
دیکھیں یہ بات کہاں تک صحیح ہے۔





 








 

تتلی ہوں میں تتلی ہوں
پھولوں سے میں نکلی ہوں
پھولوں کا رس پیتی ہوں
پھولوں میں، میں رہتی ہوں