اکثر ایسی میلز یا فیس بک پہ ویڈیوز ملتی ہیں۔ جنکا مقصد تو بظاہر یہ لگتا ہے کہ لوگوں کے اندر یہ احساس پیدا کیا جائے کہ وہ مذہبی طور پہ کتنے نکمے ہیں۔ اور ان سے اس سلسلے میں کیا کیا کوتاہیاں ہوتی ہیں۔ لیکن پتہ نہیں کیوں مجھے یہ بہت مسخرہ پن لگتا ہے کہ ایک طرف وینا ملک ٹھمکے لگاتیں سلمان خان سے داد و تحسین وصول کررہی ہیں اور پس منظر میں حمد سے ملتی جلتی چیز سنائ دے رہی ہے۔ اس تمام ویڈیو کو دیکھنے کے بعد کیا ایک عام شخص مذہبی غیرت کھا کر اس تمام مواد کو واہیات کہہ کراٹھ جاتا ہے یا استغفراللہ کہہ کر ہل من مزید کہتا ہے۔ ایسی ایک ویڈیو میں نے فیس بک پہ دیکھی۔ ابتداً تو صرف شروع کے کلپس دیکھ کر چھوڑ دی کہ بے کار کا قصہ ہے۔ لیکن عوام الناس کو اپنی بلّو کے لئے لائن لگاتے ہوئے ساتھ ساتھ وینا ملک پہ غیرت کھاتے دیکھا تو سوچا دیکھیں تو وینا ملک کرنٹ پاکستانی سینسیشن، آخر کیا چیز ہے۔ جس پہ منی بد نام ہو رہی، اور ہر کس و ناکس استغفراللہ بھی پڑھ رہا ہے اور اسی دلجمعی سے وینا ملک کی ویڈیوز یو ٹیوب پہ جمع ہوئ جا رہی ہیں۔ جنہیں لاکھوں کی تعداد میں دیکھا بھی جا رہا ہے۔
ایک ایسی ویڈیو حاضر ہے۔ کیا استغفراللہ کہہ دینے سے یا ان کلپس کے پیچھے حمد نما شاعری لگانے سے انہیں دیکھنا جائز ہو جاتا ہے۔
کیا استغفراللہ کہہ دینے سے یا ان کلپس کے پیچھے حمد نما شاعری لگانے سے انہیں دیکھنا جائز ہو جاتا ہے۔۔۔
ReplyDeleteنہیں۔ایسا کرنے سے انہیں دیکھنا جائز نہیں ہو جاتا۔ اس طور یا کسی بھی طور اللہ کو دھوکہ تو نہیں دیا جا سکتا نا۔ عمل کی جو نوعیت ہے وہ تو وہی رہتی ہے چاہے ہم کیسا بھی کیموفلیج کر لیں۔
کافی برس پہلے کی بات ہے میں نے جنرل ضیاءالحق کے حمایتی ایک مولوی سے پوچھا کہ آپ حضرات ذوالفقار علی بھٹو کی جان کے دشمن کیوں بنے ہوئے ہیں؟ کیوں ایک کمزور مقدمے کی بنیاد پر ان کو پھانسی چڑھانے کے لیے اچھل کود کررہے ہیں؟ تو ان کا جواب بڑاہی سادہ تھا۔ موصوف نے فرمایہ وہ معاشرے میں فحاشی، عریانیت اور بے راہ روی کو فروغ دے رہے ہیں اور اسلامی مملکت میں غیر اسلامی رجحانات پیدا کر رہے ہیں۔
ReplyDeleteمجھے جواب پر بڑی حیرت ہوئی۔ پھر سوال کیا، ‘لیکن انہوں نے شراب پر پابندی لگائی، احمدیوں کو دائرہ اسلام سے خارج کرایا اور ہندوستان سے ایک ہزار برس تک لڑنے کا نعرہ لگایا تب بھی آپ کو لگتا ہے وہ غیر اسلامی رجحانات پیدہ کر رہے ہیں؟‘مولوی کو بڑا تاؤ آیا فورا فرمایا، ‘میاں اللہ اور ان کے رسول نے جو احکامات دیئے ہیں ان سے انحراف کی سزا موت ہے۔‘
میں ڈر گیا اور چپ سادھ لی۔
پاکستان کے اخبارات میں آئے دن پاکستانی فلموں میں عریانیت کے موضوع پر چھپنے والے ان لاتعداد مضامین سے ابھرتے ہیں جن میں پاکستانی ہیروئنوں کی بڑی بڑی تصاویر چھاپی جاتی ہیں اور ان تصاویر میں ہیروئنیں کے جسم کے متعدد حصوں کو سیاہ دھاریاں لگا دی جاتی ہیں۔
ReplyDeleteکبھی کبھی ایسا لگتا ہے کہ پاکستان میں اسلام اور دین کے احکامات کے خودساختہ ٹھیکیدار، لوگوں کے ذہنوں میں ابھرنے والے تمام خیالات کو بھی اسی طرح سیاہ دھاریاں لگا دینا چاہتے ہیں۔
وینا ملک آجکل بے شرمی کے ریکارڈ توڑ رہی ہے لیکن اس قسم کی لڑکی سے ہم اور کیا توقعات رکھ سکتے ہیں۔
ReplyDeleteہماری غیرت اس بات پر جاگی ہے کہ وہ ایک دشمن ملک کے ایکٹر سے پینگیں بڑھا رہی ہے
کن چکروں میں پڑ گئی ہیں۔
ReplyDeleteاگر مذہب پرستوں سے مخاطب ہیں تو وہ اس وقت اونٹ کا پیشاپ ڈھونڈنے میں مصروف ہیں جسے وہ بخاری شریف کی کسی "حدیث" کی رو غٹاغٹ پئیں گے۔ ہوسکتا ہے کہ پینے کے بعد جزاک اللہ بھی کہہ بیٹھیں۔ پھر ہی کہیں جا کر اس گانے پر ٹھمکے لگانے کی باری آئے گی۔
دین کا تمسخر (جسے یہ اپنے تئیں محبت سمجھتے ہیں) بنانے میں ان بدنصیبوں نے کیا کیا تصورات اور جھوٹ تراش رکھے ہیں اور پھر انھیں اللہ اور رسول سے جوڑنے سے بھی باز نہیں آتے۔ لیکن اللہ بھی پھر کیا وار کرتا ہے کہ ذلت انھیں کا مقدر بن جاتی ہے۔
اللہ اسلام کو عہد حاضر کے ان مسلمانوں سے بچائے۔ آمین۔
محترمہ کسی غلط فہمی کا شکار مت ہوں. یہ مذہبی جذبہ نہیں بلکہ قومی غیرت ہے کہ وہ ایک پاکستانی عورت ہو کر ہندوؤں کے سامنے ناچ رہی ہے اور ہر قسم کی بیہودگی کا مظاہرہ کر رہی ہے .پاکستانیوں کو صرف یہی جلن ہے. آپکو یقیناً معلوم ہوگا کہ جاپان اگرچھ چین پر قبضے کا قومی جشن نہیں مناتے مگر انفرادی طور پر وہ اس پر فخر ضرور کرتے ہیں اسی دن کی یاد میں دو سال قبل چین میں موجود جاپانیوں نے اس دن کو منانے کے لئے چینی طوائفوں کو شب بسری کے لئے بلایا جب یہ خبر افشا ہوئی تو چینی حکّام نے تمام طوائفوں کو انکے دلالوں سمیت سر عام گولی مار دی. یہ ایک قومی غیرت کا معاملہ ہے جو روشن خیالوں کی سمجھ نہیں آسکتا. برائے مہربانی دین میں اسکی جڑیں تلاش کرنے کی کوشش مت کیجیے
ReplyDeleteمعذرت لیکن اب کون اس ویڈیو کے دیکھنے پر وقت ضائع کرے؟
ReplyDeleteویناملک کو میں نے پوسٹ پر یہی سوچ کر لگایا کہ وہ اپنے ملک کا نام بدنام کر رہی ہے ۔ اب یہاں یہ بھی کہنا غلط ہے کہ ایک وینا نے ایسا کیا تو ب خراب ہیں اب کچھ عرصہ پہلے نزیز ناجی کی بہہوردہ گفتگو آپ نے سنی ہو گی ۔ تو کیا سارے صحافی خراب ہیں ۔۔۔ جہاں تک اس ویڈیر کا سوال ہے ۔ تو کیا اس سے ہمارے ایمان کمزور ہو سکتے ہیں ۔ کم از کم میرا تو ایمان اتنا کمزور نہیں کہا اس قسم کی چیزوں پر کمزور ہو بالکل اسی طرح جب آپ عمرے کے دوران طواف کرتے ہیں تو وہاں کھڑے مولوی جب کسی عورت کا ننگہ چہرہ دیکھ کر پردےپردے کی آواز للگاتے ہیں ۔۔۔۔
ReplyDeleteعنیقہ آنٹی آپ پریشان نہ ہوں یہ کسی مذہبی کا کام نہیں ہے ۔ یہ کسی ایسے شخص کا کام ہے جو آپسے تھوڑا سا کم ماڈرنسٹ ہے ۔ بس اسکو جوش آگیا جیسے جعفر بھای کو جوش آجاتا تھا ثانیہ پر ۔ ہو گا بیچارہ کوی وینا کا عاشق اب برداشت نہیں کر پا رہا ۔
ReplyDeleteیہ تو آپ لوگوں نے انکو ایکٹر گلوکار وغیرہ کہہ کر انکو اہمیت دے دی تو ورنہ میراثی ٹائب (میں دوسرا لفظ جو انکے لیے خاص استعمال ہوتا ہے استعمال کرنا چاہتا تھا لکین نام نہاد مہذب لوگوں کو تکلیف ہوتی ) لوگوں سے اور کیا توقہ کرے انسان ۔
dr jawad.....well said.
ReplyDeleteڈاکٹر جواد احمد خان اور دیگران ، میں نے تو اس تحریر میں صرف ایک بات پوچھی ہے کہ کیا پس پردہ درود اور نعتیں لگا دینے سے مجرے کی ویڈیو دیکھنا انکل ٹام اور دیگر ان جیسے خیالات دیکھنے والوں کے لئے درست قرار پاتا ہے۔
ReplyDeleteڈاکٹر جواد احمد، آپ تو جذباتی ہو گئے اس لئے آپ نے اصل بات کی طرف توجہ نہیں کی۔ اصل بات تک شاید صرف احمد عرفان شفقت صاحب ہی پہنچے ہیں۔ آپ تو روشن خیال قوالی میں شامل ہو گئے۔ حالانکہ بہت ساری باتیں روشن خیالی اورتاریک خیالی سے الگ بھی ہوتی ہیں۔
البتہ یہ بات دلچسپ ہے کہ فلمیں تو ہر ملک کے لوگ دیکھ سکتے ہیں۔ انجمن کی فلم اگر انڈیا میں چلے ااور وہ سلطان راہی کے ساتھ مصروف بہ عمل ہوں تو یہ اتنا برا نہیں البتہ اگر وہ کسی انڈین اداکار یا کسی ہندو اداکار کے ساتھ وہی حرکات کرنے لگے تو یہ قومی وقار کے منافی ہے۔ آپکو یقین ہے کہ آپ اسلامی ویلیوز یا ہم اسے مزید نرم کر لیتے ہیں سماجی اخلاقی اقدار کو مکمل طور پہ سمجھتے ہیں۔
میرا خیال ہے کہ ایسا نہیں ہے؟
آپکو مجھ سے نہیں احمد عرفان شفقت سے کچھ سمجھنے کی ضرورت ہے۔
“حدیث بلکل بھی متنازعہ نہیں ہیں.“
ReplyDeleteحديثيں ايسی بھی ہيں جن ميں اونٹ کا پيشاب پينے کا حکم ہے، يہ بخاری اور مسلم دونوں ميں ہے۔ اب جاؤ فورا اونٹ کے پيشاب ميں غوطہ لگا کے آؤ، تاکہ تمھارے احاديث پہ اعتقاد کا پتہ چلے۔
یہ ویڈیو کسی مذہبی جذبے کے تحت نہیں بنائی گئی ہے بلکہ یوں معلوم ہوتا ہے کہ کسی جدت پردت کا کارنامہ ہے۔ویسے میں نی یہ ویڈیو دیکھی نہیں آپ سے سن جو لیا کہ اس میں ہے کیا۔
ReplyDelete