Friday, November 20, 2009

مشغلہ یا ضرورت

ہمارے ایک ساتھی نے حال ہی میں اپنے بلاگ پہ سکیولرازم کے بارے میں اپنے کالم ہم سب کے علم میں لانے کے لئیے دیا۔ جس پہ میرے تبصرے پہ انہیں اعتراض بھی ہے۔ اسکا ایک واضح جواب لکھنے میں خاصہ وقت لگتا اور ہجوں کی غلطیاں بھی ہوتیں۔ اس سے بچنے کے لئیے میں نے اسے یہاں لکھنا بہتر سمجھا۔ چونکہ ان کے موضوع میں خاصے سارے نکات ہیں اس لئیے میں ان پہ الگ الگ بات کرنا چاہونگی۔تاکہ یہ فوکس رہے۔
اس سلسلے میں، میں سب سے پہلے مسلمانوں کی ان اقسام کا تذکرہ کرنا چاہونگی جو کہ آجکل تواتر سے پیش کی جا رہی ہیں۔ آئیے پہلے ایک نظر ان پہ ڈال لیں۔ کیونکہ اپنی زندگی کی ایک لمبے عرصے تک میں مسلمانوں کے  بنیادی دو گروہ ہی سمجھتی تھیں یعنی شیعہ اور سنی۔ آگہی کے راستے پہ سفر کرتے ہوئے پتہ چلا کہ یہ تفریق یہیں ختم نہیں ہوجاتی بلکہ فقہ کی بنیاد پہ اسکی مزید تقسیم بھی ہوتی ہے۔ یہی نہیں اگر اسلام کے ابتدائ شاید پچاس سالوں کو نکال دیں تو حکومت اور اقتدار کو حاصل کرنے کے لئیے جتنی تحاریک چلائ گئیں انکے بھی کچھ نہ کچھ نام رکھے گئے تھے۔ جنکی تفصیلات تاریخ کی کتابوں میں بند ہیں۔

میں اپنے تئیں یہ سمجھتی رہی کہ حالات اس نہج پہ آگئیے ہیں کہ اب جو شخص مسلمان نہیں ہوگا وہ کافر ہوگا۔ لیکن نہیں جناب اس معاملے میں بھی تخلیقی جواہر رکھنے والوں نے خوب خلاقی دکھائ۔ یہاں میں کچھ حوالے دینا چاہونگی۔ یہ میرے ذہن میں رہ گَ اور میں انہیں انکے اصل ذرائع سے ڈھونڈ کر نکال بھی سکی۔ یہ نام جو محض اس لئے وجود میں آتے ہیں کہ کوئ اور شخص ہم سے مختلف خیال رکھتا ہے۔

تو عرض کررہا تھا کہ نائن الیون کے بعد مذہبی رحجان رکھنے والوں کی طرف سے معذرت خواہانہ رویہ اپنایا گیا ہے ۔ مجھے کبھی شرمندگی نہیں ہوئی۔ میں ملا ہوں لیکن مسجد کا پیش امام یا مدرسہ کا فارغ و تحصیل مولوی نہیں ۔ اقبال کا ملا ہوں اگر چہ میں افغانی ملا ہوں لیکن میں اپنے اپنے آپ کو عالمگیر ملا سمجھتا ہوں۔

http://talkhaabau.wordpress.com/

میں اپنے آپ کو اسلام پسند کہتا ہوں لیکن میری نیٹ یا بلاگ سے شروع ہوئی دوستی ان لوگوں کے ساتھ بھی ہیں جن کو آپ ان درجوں میں تقسیم کرسکتے ہیں ۔ اسلام پسند، سیاسی اسلام کے حامی ، مذہبی رجحان رکھنے والے ، وہ جو اپنے آپ کو ماڈریٹس کہتے ہیں ، وہ جو لبرلز ہیں ، سوشلسٹ نظریات کے حامل ‘ مذہب مخالف اور دہریے وغیرہ۔ کئی دہریوں سے میری بہت گہری دوستی ہے۔

http://www.abushamil.com/tag-tag3/#comments

ہم کیونکہ آپ کی نظر میں “قدامت پسند” ہیں اس لیے ہمارے دلائل ہمیشہ “بودے” ہی ہوں گے۔

http://www.abushamil.com/secularism-shahnawaz/

باعمل مسلمان ایک گالی بنتا جا رہا ہے۔ لوگ اسے دیکھ کر ایک دم ڈر جاتے ہیں کہ کہیں وہ خودکش بمبار ہی نہ ہو۔ ماڈریٹ یعنی بے عمل مسلمان ہر جگہ آزادی سے گھوم پھر سکتا ہے مگر باریش مسلمان کی آزادی صلب ہوتی جا رہی ہے۔

http://www.mypakistan.com/?p=3692

آپ جیسے روشن خیالوں کا مسئلہ یہ ہے کہ اگر کوئی آپ کے ساتھ نہیں ہے تو وہ یقینا طالبان کے ساتھ ہے اور یہ شدت پسندی نہیں شاید۔۔۔۔

http://anqasha.blogspot.com/2009/10/blog-post_27.html#comments

وہ سیکولر مسلمانوں سے کہتا ہے کہ تم مسلمان کیوں ہو اور وہ جو صرف مسلمان ہیں ان سے کہتا ہے کہ تم سیکولر کیوں نہیں ہوجاتے,

 http://www.abushamil.com/secularism-shahnawaz/ 


یہ حوالے صرف اردو بلاگنگ دنیا سے لئے گئے ہیں۔ انہیں تخلیق کرنے والے کوئ ایک نام ایجاد کرتے ہیں اور پھر بڑے فخر سے اسکی ضد بنا کر اس میں اپنا نام ڈالتے ہیں اور اسی غرور کے ساتھ سوچتے ہیں کہ یہ تھی وہ خدمت دین کی جو دین ان سے چاہ رہا ہے۔ میں تو سمجھتی ہوں کہ میں بھی اس سلسلے میں کچھ کام کروں اور الفاظ کی ایک فہرست تیار کروں تاکہ میرے ان ساتھیوں کو سنجیدگی کے ساتھ کچھ اور سوچنے کا وقت بھی ملے نہ صرف یہ بلکہ میں ذاتی طور پہ انہیں بہترین مسلمان اور مثالی مسلمان بھی قرار دینے پہ ہرگز کسی قسم کا تامل نہ کروں اس سےانہیں اپنے اس اعزاز سے کسی بھی وقت محروم ہونے کا نہ صرف خدشہ نہ رہےگا۔ بلکہ یہ احساس بھی انکے دل کو گرماتا رہے کہ انکی برتری تسلیم کر لی گئ ہے۔
لیکن کیا وقت کی آوز یہی ہے کہ ہم ایکدوسرے کی ایمانی حالتوں پہ دلیلیں دیتے رہیں؟

 

6 comments:

  1. http://ejang.jang.com.pk/11-20-2009/pic.asp?picname=08_03.gif

    ReplyDelete
  2. سیکولرازم ایک ڈھونگ کے سوا اور کچھ نہیں ہے

    ReplyDelete
  3. انیقہ تلخابہ صاحب تو جیسا کہ خود فرماچکے ہین کہ وہ کبھی کبھی چرس سے شوق فرمایا کرتے ہیں تو ان کے کہے کا برا نہ مانیں کیا پتہ چرس کے سرور میں یہ لکھ گئے ہوں :lol:
    باقی رہے اپنے ابوشامل صاحب توان پر ابھی جماعت کی گھٹی کا اثر ہے اس لیئے ان کو بھی معاف کر ہی دیں :grin:
    اور افضل صاحب بقلم خود میرا پاکستان(جیسے باقی سب کا تو چائنا یا جاپان ہے:))وہ ہندی میں کہتے ہیں نا ابھی اپنی دشا تلاش کررہے ہیں :smile:

    ReplyDelete
  4. بہت بہت بہت معذرت کے ساتھ
    مجھے آپ کی تحاریر پڑھ کر لگتا ہے کہ آپ کے ساتھ کوی نفسیاتی سا مسلہ ہے اور میرا ایسا سوچنے کی وجہ یہ ہے کہ آپ کو دوسروں کے "احساسات" کی زرا بھی قدر نہیں اور آپ لوگوں کے "احساسات اور جذبات" کی قدر کرنے کی بجاے ان کا اکثر مختلف طریقے سے مذاق بناتی نظر آتی ہیں ۔ اور میرا زاتی خیال ہے کہ ایسا ان لوگوں کے ساتھ ہوتا ہے جن کے ساتھ کچھ ظلم ہوا ہو جسکا انکی زندگی پر اثر پڑ گیا ہو ۔ یا انکو اچھا ٹریٹ نہ کیا گیا ہو اور انکے دماغ کے کسی کونے میں یہ بات بیٹھ گیء ہو ۔۔۔ یا شاید آپ خود احساسات سے کوری اور جذبات سے عاری کچھ مشینی ٹایپ کی چیز ہیں ۔
    آخر میں پھر ایک بات بہت بہت بہت بہت معذرت کے ساتھ مجھے آپکی باتوں نے ایسا سوچنے پر مجبور کیا ہے ،،، مجھے علم ہے کہ آپکو میری بات کا بہت برا لگا ہو گا لیکن یہ بات میرے دل میں مہینوں سے تھی ۔۔۔
    بہت بہت معذرت

    ReplyDelete
  5. انکل ٹام، آپکی تشخیص کا بیحد شکریہ۔ اچھا کیا آپ نے مہینوں سے دل میں رکھی بات نکال دی،اس سے ایک نفسیاتی مریض تو کم ہوا۔ اب آپ ذرا اپنے نفسیاتی علاج کے مرکز سے بھی متعارف کرادے تالکہ بندی وہاں بہ نفس نفیس حاضر ہو کر آپکی پیشہ ورانہ مہارت سے مستفید ہو اور اس مرض سے نجات پا کر آپکی طرح کچھ تعمیری کام کرنے کے قابل ہو سکے۔
    اور جذبات صرف آپکے نکتہ ء نظر کے حامی لوگوں کے ہوتے ہیں، باقی لوگ مشین قرار پاتے ہیں۔ لوگوں کو بموں سے اڑآنے والے تو دراصل اصل حیات کا مقصد پا چکے ہیں۔ لیکن زندگی کو خدا کی دی ہوئ ایک عظیم نعمت اور اسے انسانیت کی بہتری کے لئیے استعمال کرنے پر اصرار کرنے والے آپکے نزدیک ذہنی مریض۔
    زندگی کو مایوسی کی نوید دینے والے قابل ستائش اور زندگی کو اسکی تمام ہمہ رنگیت کے ساتھ آگے بڑھانے والے دماغی خلل کا شکار، زیست کو موت کے برابر سمجھنے والے اور انسانوں کو جانور سے بھی کم حیثیت دینے والے عظیم انقلابی اور حیات کو خیر اور شر کا مجموعہ سمجھنے والے واصل جہنم۔
    آپکو زندگی کا یہ رنگ پسند ہے تو آپ اسے ضرور اختیار کریں۔ میں کسی ایسے شخص کو دوست رکھنا بالکل پسند نہیں کرونگی جو انسانی زندگی سے مثبت تحریک ختم کر کے اسے اپنے اندر موجود حیوان کو پروان چڑھانے میں لگا رہنے پہ اصرار کرے۔
    مجھے آپکی بات بالکل بری نہیں لگی۔ میں اسی ماحول کی پروردہ ہوں جہاں آپ جیسے خیالات رکھنے والے بے شمار لوگ موجود ہیں۔ جس طرح آپ نے میری نفسیات کا تجزیہ کیا ہے میرا بھی ان لوگوں کے متعلق ایک تجزیہ ہے جو آپکے تجزئیے سے بہت مختلف نہیں۔
    لیکن میراخیال ہے کہ اسکی وجہ لوگوں کا ایک بند ماحول میں رہنا اور چیزوں سے آگاہ نہ ہونا ہے۔
    ایک دفعہ پھر سوچئیے گا کیا مجھے آپکی بات برا ماننا چاہئیے۔

    ReplyDelete
  6. میرا قوی خیال ہے کہ آپ اپنے آپ کو عقل کل سمجھتی ہیں ۔ حلانکہ میری بات ایک خاص گروہ یا مخصوص طبقے کے بارے میں نہیں تھی ، ۔

    ReplyDelete

آپ اپنے تبصرے انگریزی میں بھی لکھ سکتے ہیں۔
جس طرح بلاگر کا تبصرہ نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں، اسی طرح تبصرہ نگار کا بھی بلاگر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔ اس لئے اپنے خیال کا اظہار کریں تاکہ ہم تصویر کا دوسرا رخ بھی دیکھ سکیں۔
اطمینان رکھیں اگر آپکے تبصرے میں فحش الفاظ یعنی دیسی گالیاں استعمال نہیں کی گئ ہیں تو یہ تبصرہ ضرور شائع ہوگا۔ تبصرہ نہ آنے کی وجہ کوئ ٹیکنیکل خرابی ہوگی۔ وہی تبصرہ دوبارہ بھیجنے کی کوشش کریں۔
شکریہ