مختلف تناسب کا قانون
Law of mutiple proportion
اگر ایک عنصر دوسرے عنصر کے ساتھ دو مختلف مرکبات بناتا ہے تو ان دونوں مرکبات میں اس عنصر کی مقررہ مقدارکے لئے درکار دوسرے عنصر کی مقداروں میں جو تناسب ہوگا وہ ایک مکمل صحیح عدد ہوگا۔
اب ہم یہاں یائیڈرجن کی مثال لیتے ہیں۔ ہائیڈروجن آکسیجن کے ساتھ دو قسم کے آکسائیڈ بناتا ہے۔ پہلا ہائڈروجن آکسائیڈ یعنی پانی ہے جس میں ہائیڈروجن اور آکسیجن کے درمیان تناسب اس طرح بنتا ہے۔ آکسیجن کا ایک ایٹم وزن سولہ، ہائڈروجن کے دو ایٹم وزن دو۔ 2:16= 1:8
یعنی اس میں ہر ایک ہائڈروجن کے لئے آکسیجن کا وزن برابر ہے آٹھ کے۔
دوسرا آکسائیڈ ہے۔ ہائڈروجن پر آکسائیڈ۔ جس میں آکسیجن ہیں دو، سولہ ضرب دو یعنی وزن بنا بتیس، ہائڈروجن ہیں دو یعنی وزن بنا دو۔ اب اس میں ہائڈروجن اور آکسیجن کی نسبت ہوگی۔ 2:32 = 1:16
دونوں مرکبات میں آکسیجن کی جو نسبت نکلی وہ ہے دو۔ دو ایک مکمل صحیح عدد ہے۔ اس طرح یہ قانون ثابت ہوتا ہے۔
اب مزید آسانی کے لئے ایک اور مثال دیکھتے ہیں۔ کاربن کے دو آکسائیڈز ہیں۔ انہیں کاربن کو آکسیجن کی موجودگی میں جلا کر تیار کیا جا سکتا ہے۔ اب اگر ان دونوں آکسائیڈز کی تیاری کے لئے ہم سو سو گرام کاربن کی مقررہ مقدار استعمال کرتے ہیں۔ کاربن مونو آکسائیڈ کی تیاری میں ہمیں سو گرام کاربن کے لئے 133 گرام آکسیجن چاہئیے ہوگی۔ جبکہ کاربن ڈائ آکسائیڈ کی تیاری میں ہمیں سو گرام کاربن کے لئے آکسیجن کی دگنی مقدار چاہئیے ہوگی یعنی 266 گرام۔
اس طرح سے ان دونوں مرکبات میں آکسیجن کا تناسب ہے دو۔ اور دو ایک مکمل صحیح عدد ہے۔
اس طرح سے ان دونوں مرکبات میں آکسیجن کا تناسب ہے دو۔ اور دو ایک مکمل صحیح عدد ہے۔
اب یہاں تک کچھ بوریت ہو گئ ہوگی۔ اس لئےایک گانا سنتے ہیں۔ آئیے اس لنک پہ چلتے ہیں۔
جاری ہے
کیمسٹری میٹرک تک تو مجھے پسند تھی لیکن جب ایف ایس سی میں تباہی چائی تو پھر بھول بھلا گئی سب۔۔۔۔۔ ویسے یہ سلسلہ بہت اچھا ہے۔ اور کیمیکل میوزک بھی پسند آیا۔۔۔ :)
ReplyDeleteآپکی ان تینوں تحریروں کی خاص بات یہ ہے کہ آپ نے اسے آسان اردو میں بیان کیا ہے جو نئے لوگوں کے لئیے آسانی پیدا کر سکے۔ اللہ آپ کو جزاء دے
ReplyDelete