سارے رند اوباش جہاں کے تجھ سے بے خود میں رہتے ہیں
بانکے ، ٹیڑھے، ترچھے، تیکھے سب کا تجھ کو امام کیا
شیخ جو ہے مسجد میں ننگا، رات کو تھا مے خانے میں
جبہ، خرقہ، کرتا، ٹوپی، مستی میں انعام کیا
تخیل کے پر ہوتے ہیں اور کوئ اسکی اڑان نہیں روک سکتا
آپ اپنے تبصرے انگریزی میں بھی لکھ سکتے ہیں۔
جس طرح بلاگر کا تبصرہ نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں، اسی طرح تبصرہ نگار کا بھی بلاگر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔ اس لئے اپنے خیال کا اظہار کریں تاکہ ہم تصویر کا دوسرا رخ بھی دیکھ سکیں۔
اطمینان رکھیں اگر آپکے تبصرے میں فحش الفاظ یعنی دیسی گالیاں استعمال نہیں کی گئ ہیں تو یہ تبصرہ ضرور شائع ہوگا۔ تبصرہ نہ آنے کی وجہ کوئ ٹیکنیکل خرابی ہوگی۔ وہی تبصرہ دوبارہ بھیجنے کی کوشش کریں۔
شکریہ
Wallah, Kya Husn E Bayan hy.
ReplyDeleteکافی دل جلی پوسٹ ہے....
ReplyDeleteکامپیٹیشن میں فیئرنس کی توقع تو وہ رکھتے ہیں جنہیں شکست نظر آ رہی ہو ۔ جیت تو ہمیشہ اخلاقی دائرے میں ہوا کرتی ہے اور اس دائرے کا رداس بڑھا ہی کرتا ہے کم نہیں ہوا کرتا ۔ ہر جیت جانے والے کا میتھڈ پیٹنٹ ہوا کرتا ہے جسے استعمال کرنے کی اجازت دوسروں کو نہیں ہوا کرتی ۔ جیتنے والے کے ایونچیلی ہارنے کے بعد ہی پیٹنٹ پبلک ڈومین میں آیا کرتا ہے اور اسے ہر کوئی اپنے مقاصد کیلئے استعمال کرنا شروع کردیتا ہے ۔
ReplyDeleteویسے حوروں کے استعمال میں ویسٹ آگے ہے کیونکہ سن کے یقین کرنے سے دیکھنا اور ٹچ کرلینا ذیادہ ایکسائٹنگ کنسڈر کیا جاتا ہے ۔ لائیو کنسرٹس میں پرفارمرز کو چھو لینے کی کوشش کرلینے والے بھی جان و مال کی قربانی میں دریغ نہیں کیا کرتے ۔
میں نے پوری ویڈیو تو نہیں دیکھی
ReplyDeleteکیا آُپ کو ان کی باتوں پر شک ہے
میرے خیال میں ان کا انداز لبھانے والا ہے
یہ بھی دیکھنا پڑے گا کہ کیا یہ باتیں قران اور حدیث سے ثابت بھی ہیں
آپ کی باتوں سے ظنز دکھائی دے رہا ہے
ڈاکٹر جواد احمد خان صاحب، آپ بڑے خوش دکھائ دے رہے ہیں۔ کیا بیان کا اثر ہے۔
ReplyDeleteجاہل اور سنکی، مغرب کی حوریں صراط مستقیم پہ چلنے کے بعد ، میلی کچیلی بیویوں سے نجات کے بعد نہیں ملتیں۔ خاصی سستی ہوتی ہیں، آسانی سے دستیاب۔ اس لئے انہیں ترغیب کے لئے استعمال نہیں کیا جا سکتا۔
ReplyDeleteآپ ایک دفعہ پھر مولانا صاحب کی حوروں کے بیان اور مغرب کی حوروں کے درمیان مقابلہ کریں۔ ورنہ کسی اہل ایمان سے پٹ جانے کا امکان ہے۔
کیا آپکو شک ہے ان سب باتوں پر؟؟ اور دوسری بات ہر وہ شخص جس کی داڑھی ہو مولانا نہیں ہوتا۔۔۔۔۔ یہ صاحب بھی مولانا نہیں ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔
ReplyDeleteجی ہاں... انداز بیان کافی دل پذیر ہے. سترحوروں کا چانس تو نظر نہیں آتا اگر دو تین بھی مل گئیں تو سمجھو اپنا بیڑا پار. ویسے سمجھ نہیں آتا کہ حوریں اسلامو فوبس کی آفاقی چھیڑکیوں ہیں؟ مشرق سے لے کر مغرب تک ،ساوتھ پول سے لیکر نارتھ پول تک سارے کے سارے اس ذکر سے کیوں چڑتے ہیں؟ ارے بھائی آپ لوگوں کے پاس دنیا کی عیاشی اور اسکی لذّتیں ہیں تو دیندار لوگوں کے پاس حوروں کا وعدہ...یار لوگوں نے جب سے یہ چلن دیکھا ہے جلانے کے لئے اور تپانے اور زیادہ حوروں کا تذکرہ شروع کر دیا ہے اوراس ویڈیو میں مولوی صاحب کے چہرے پر ایک خفیف مسکراہٹ ہے جیسا کے کسی کو چھیڑتے ہوۓ آتی ہے. مجھے لگتا ہے مولوی صاحب روشن خیالوں کو چھیڑ رہے ہیں.
ReplyDeleteبات تو یوز کرنے اور ایبیوز نہ کرنے میں ہے جس پر مرد لوگ متفق ہونے پر تیار نہیں ہونگے ۔ ویسٹرن یوز ایسٹ میں ایبیوز کہلاتا ہے اور ایسٹرن یوز ویسٹ میں ایبیوز کہلاتا ہے ۔ مردوں نے تو ایبیوز ہی کرنا ہے بھلے ایسٹ کے ہوں یا ویسٹ کے ۔ ایبیوز بھی کرینگے اور اپنے آپ کو درست ثابت کرنے کیلئے لڑینگے اور مرینگے بھی ۔
ReplyDeleteہمت تو عورتوں نے خود ہی کرنی ہے کہ نہ تو وہ ایسٹ کے ہاتھوں ایبیوز ہوں اور نہ ہی ویسٹ کے ہاتھوں ۔
some of these so called muslims can distort the teachings to whats on their mind and believe it like they want to! a true example of how sick this maulana sahib is! really......is that all he is looking forward to?................i am sure he is in for a surprise after judgement day!
ReplyDeleteاسے کہتے هیں ٹوٹے چلانا
ReplyDeleteآپ ایسا کریں کہ اس کے مقابلہ پہ خواتین کا موقف بیان کریں کہ انہیں جنت میں کیا کیا چاہیے۔
ReplyDelete:)
یہ جو کوئی بھی صاحب ہیں انکے اس گھٹیا اور مکروہ انداز تبلیغ سے کم از کم مجھے زرا بھی حیرت نہیں ہوئی کیوں کے یہ سب واہیات اس نے ایک خاص مقصد کے تحت گراونڈ بنانے کے لئیے بکی ہیں، جنت کی اسطرح لالچ دینے کے بعد اس گھٹیا انسان نے سیدھا جہاد پر آنا ہے اور پھر جاہل اور گنوار لوگوں کو جنہیں بھنگنیں بھی منہ نہیں لگاتی ہونگی انہیں جہاد کے زریع ان حوروں کو حاصل کرنے کی لالچ دینی ہے اس نے، اور وہ جانور بھی اسکی باتوں میں آجائیں گے اور پھر ان حوروں کے حاصل کرنے کے چکر میں معصوم لوگوں کا خون بہانے میں اسے زرا تردد نہیں کریں گے، پھر چاہے ان معصوم لوگوں کے رش میں اسکی اپنی ماں یا اسکا اپنا باپ ہی کیوں نا آجائے وہ انہیں بھی مارنے سے گریز نہیں کرئے گا، یہ ان جانور صفت مولویوں کا طریقہ واردات ہے۔ یہ جنہیں میلی کچیلی بیویاں بتا رہا ہے اس کے حرم میں کم از کم چار چھہ یہ میلی کچیلی بیویاں تو ہونگی ہی لازمی، جن بیویوں کو یہ جانور میلی کچیلی بتا رہا ہے کیا اس درندے کو نہیں پتہ کے ایسی ہی بیویاں صاحبہ اکرام رضی اللہ تعالی عنہہ کی بھی ہوا کرتی تھی۔ اگر بیوی اتنی ہی بری اور میلی کچیلی شے کا نام ہے تو اللہ نے اس رشتے کو شراب کی طرح حرام کیوں قرار نہیں دیا؟ ان جیسے جانوروں کے لئیے میرا مشورہ تو یہ ہے کے جیسے ہی کوئی مسلمان بچہ پیدا ہوا کرے اسے فوراَ ہی مار دینا چاہئیے تاکے نہ وہ دنیا میں جئیے گا اور نہ ہی اسے دنیا کے یہ سب خرافات جھیلنے پڑیں گے سیدھا جنت میں جایا کرے گا ہر مسلمان بچہ۔ کیسی بیغیرتی اور بےشرمی سے اس گھٹیا انسان نے ایکسرے کی مثال دی ہے، کفار کی ایجاد کی مثال تو دے دی مگر اسے یا اسکے اجداد میں سے بھی کسی کو یہ توفیق ہوئی کے اللہ کے ان احکامات کو دنیاوی حساب سے ثابت کرنے کے لئیے ہم بھی کوئی ایجاد کرلیں ہم خود سے ایجاد کر کے دنیا کے بتائیں کے دیکھو قرآن کے فلاں اشارے کو ہم نے سچ ثابت کر دکھایا، اگر کفار ایکسرے مشین ایجاد نہ کرتے تو یہ اپنی اس بات کو ثابت کرنے کے لئیے کیا مثال دیتا؟۔
ReplyDeleteضیاءالحسن خان صاحب، آپکو یقین ہے تو انہیں مولانا سے بے مولانا بنانے کی کوشش کیوں کر رہے ہیں۔
ReplyDeleteڈاکٹر جواد صاحب، یہ تو آپکی مولانا صاحب سے عقیدت ہے کہ اس بیان کو چٹ پٹا بنانے کے لئے جو مسکراہٹ انہوں نے استعمال کی ہے وہ آپکو دل جلانے والی نظر آہی ہے۔
اسلام فوبس کو حوروں سے خوف۔ چہ معنی دارد۔ اس بیان کے بعد کون مرد چاہے مسلمان یا غیر مسلمان جو حوروں سے خوفزدہ یا پریشان ہو۔
لیکن مولانا صاحب کا اسلام میں بھِ سب سے بڑی ترغیب، خدا کی الفت کے بجائے حور کی الفت نکل آئ۔ اس پہ فرائڈ نے جو کچھ کہا ہے وہ سچ معلوم ہونے لگتا ہے۔
ستر حوریں کچھ زیادہ دور نہیں۔ پاکستان آنے کے بعد کہیں اور جانے کی ضرورت نہیں سیدھے وزیرستان پہنچ جائیے۔ جو یہاں کہ شہری نہیں ہیں وہ تو ستر بہتر حاصل کئے جارہے ہیں آپ تو اپنے ہیں۔ کچھ رعایت ہی ملے گی۔ ایک دفعہ نیت تو کریں۔
فکر پاکستان، ایکسرے کی مثال اس سلسلے میں دینی پڑی۔ ایک تو انہیں تفصیل سے ایکسرےن کے بارے میں پتہ ہوگا۔ ورنہ کیسے بتاتے کہ جنت کہ کپڑے حوروں کے ایسے ہونگے کہ پہننے کے باوجود ایکسرے کی طرح اندر سے نظر آئیں گی۔ بہت سوں کی شہادت تو اسی پہ ہو گئ ہوگی۔ مولوی صاحب، ابھی دنیا میں ایسے کپڑوں سے لا علم واقف معلوم ہوتے ہیں۔ انہیں بالی وڈ یا ہالی وڈ سے رجوع کرنا چاہئیے تھا۔
ReplyDeleteمجھے اور آپکو مکروہ لگ رہی ہے لیکن کچھ کو محض چھیڑ خانی والی مسکراہٹ لگ رہی ہے۔
کوئی شک نہیں کہ یہ ویڈیو مکروہ اور توہین آمیز ہے۔ اسی لئے تو کہہ رہا ہوں کہ خواتین کا موقف بھی کچھ اسی طرح مسالے دار طریقہ سے بیان کریں۔ پھر دیکھئے ، کہ اس طبقہ کو کیسے گرہیں پڑتی ہیں۔ اگر انہیں لوگوں کی بیویاں ، ان کا خیال چھوڑ کر جنت میں کسی خوبرو جی دار ہینڈ سم سمارٹ مرد کی خواہش رکھیں تو کیا یہ برداشت کر پائیں گے؟
ReplyDeleteکہانی تو وہاں سے شروع ہوتی ہے۔
:)
عثمان، جس کے پیروں تلے جنت ہو اسے جنت میں کیا چاہئیے ہوگا، اسے جنت میں کتنی دلچسپی۔ یہ ساری ترغیبات تو انکے لئے ہیں جو خوش ہوتے ہیں، حوروں کے تذکرے سے۔ دنیا کا پوچھیں، دنیا میں کیا چاہئیے۔ یہاں بھی اپنے لئے کچھ نہیں چاہئیے۔ صرف ایک دعا ہے، اللہ میاں ان مردوں کو جلد سے جلد انکی حوروں سے ملادے۔ وہ بھی ایک دو نہیں بہتّر۔
ReplyDeleteAniqa you did it again!
ReplyDeleteD:
Abdullah
عنیقہ اس ویڈیو تک پہنچنے کے لیے آپ نے سرچ فیلڈ میں کی ورڈز کیا لکھے تھے؟
ReplyDeleteآنٹی گروپ کے لئے بھی یہ خبر کچھ اچھی نہیں ہے کہ مردوں کو نیک کام پر بے حساب حوریں اور عورتوں کو صرف ایک مرد.... حد ہوتی ہے صنفی امتیاز کی ...مگر جناب آپ لوگ کیوں پریشان ہیں؟
ReplyDeleteاحمد عرفان شفقت صاحب، میں حقیقی دنیا میں زیادہ رہتی ہوں۔ یہ مجھے کسی دوست کی طرف سے ملی۔ ہاں البتہ وہ ٹوَٹر پہ تھی۔ مجھے یو ٹیوب پہ لنک نکالنے کے لئے صرف دو کی ورڈز ڈالنے پڑے۔ اور یہ حاضر تھی۔ آپ اندازہ لگائیں کون سے دو الفاظ۔
ReplyDelete:)
داکٹر جواد احمد خان صاحب، تو آپ بھی ننھے منوں کے گروپ میں داخل ہو گئے۔ یہ بات بھی صنفی امتیاز ہی لگتی ہے کہ مرد ایک عمر کے جس مرد کو بھائ کہتا ہے اسی عمر کی یا اس سے کم عمر کی خاتون کو اٹی کہہ کر کیا تسکین ملتی ہے۔ لگتا ہے اب فرائڈ کو تفصیل سے پڑھنا پڑے گا۔
آپ کو یہ گمان کیوں ہو رہا ہے کہ لوگ پریشان ہیں۔ لوگوں کی ایک تعداد کے لئے مولانا صاحب کا بیان نہایت دل آویز ہے۔ ذکر اس پریوش کا اور پھر بیاں اپنا۔ لوگ دراصل یہ کہنا چاہ رہے ہیں مگر کہہ نہیں پا رہے کہ حضرت مولانا اور انکے مقلدین اشتہارات میں خواتین کی آمد پہ بڑا طعنہ دیتے ہیں مگر جنت کا اشتہار بھی خاتون کی موجودگی کے بغیر معنی نہیں رکھتا۔
آپکو معلوم ہے کہ سولہ سترہ سال کی عمر میں مجھے فرائڈ کی نظریہ جنس کی ببنیاد پہ ہر چیز کو پرکھنا انتہائ مکروہ فعل لگتا تھا۔ مگر اتنے عرصے مذہب پرستوں کو قریب سے دیکھنے کے بعد مجھے لگتا ہے وہ صحیح کہتا ہے۔
یہاں کوئ پریشانی نہیں۔ آپ ہی بار بار ہیجان کا شکار ہو رہے ہیں۔ کتنی بار دیکھ ڈالی ہے یہ ویڈیو۔
داکٹر جواد احمد صاحب، ہاں ایک بات میں آپ سمیت ان تمام مردوں سے پوچھنا چاہتی ہوں جنہیں اس ویڈیو میں کوئ قابل باعتراض بات سمجھ میں نہیں آرہی کہ آپکا اپنی ماں ، اس عورت کے بارے میں جس نے آپکو پیدا کیا ، کیا خیال ہے ۔ وہ آپکے والد صاحب کی میلی کچیلی، سڑی بیوی تھی یا آپکو پیدا کرنے والی عظیم عورت جس کی برابری کوئ حور نہیں کر سکتی۔
ReplyDeleteہو سکتا ہے کہ آپکو اپنی بیوی کی یہ تذلیل پسند آئ ہو لیکن اپنی ماں کے بارے میں بھی اگر آپکے یہی خیالات ہیں تو وہ یقیناً ایک بد نصیب خاتون ہیں یا تھیں۔
وہ دو کی ورڈز ہونگے:
ReplyDeleteمولوی ، حور
لائیے اب میری انعامی بریانی
:)
یوپی یعنی اترپردیش بھارت کے ایک غیر معروف اور جاہل مولوی کے غلط طریقے سے قرآن کریم کے بارے میں گندے طریقے سے بات کر نے والی اس گفتگو کو جس کی صحت کے بارے کوئی نہیں جانتا اسے
ReplyDeleteیوٹیوب کے اتر پردیش کے ہندو اپ لوڈر نے اس ویڈیو کو اپ لوڈ کرتے ہوئے یوں لکھا ہے۔
Maulvi gives a very vivid description of 'Jannat Ki Hoor' (72 Virgins) that await Muslim Males in Jannat (Heaven).
He goes on to explain why this world is not worth living with its dirty females, and why Muslims should aspire to
move permanently to Jannat with 72 virgins.
یہ وہ لوگ ہیں جو اس ویڈیو اپ لوڈ کرنے والے یوہی بھارت کے ہندو
Sageisfree
کی یوٹیوب سائٹ کے فالورز ہیں جو تقریبا سبھی ہندؤ ہیں۔
Suscriptores (61) Doordarsh... oipaindia manojsirsa utkaushik ihmluckno... MrNeechudu MrNemesis...
deepak25cj rishisinghin Gangulyk sshhkoihai25 bhandarica salmanqidwai amitjain1320 attila7185
ashishver... shaks789 abhijeetg... vb7ue vedantjhaver 621214ify prashbp chejainr makarands.. .akhiltuffy
mylovemat... madarkb lksadani yuvanag sidz8690 TheWeltron vimalchan... MrPIGMUHA... stocksstar
rajchoudh... pkpinkheart pradeep90 mvastrad venky6666 sriz1968 singhal300 swamiaman1 abhisheku...
mrashishs... yddamful Parmeshwa... MrStudent14 idefygods abhaych MrRj2580 MrGlamble manojvns
muraripatel arunnagasai dadarocks dreamworkers attrey123 PritamJaykar ChanakyPa... captshrinath
لنک یہ ہے
http://www.youtube.com/profile?user=sageisfree&view=subscribers
اور دیگر ویڈیو بھی کچھ پاکستان کی تحضیک کے پہلو کو نمایاں کرنے کے لئیے لگائے ہیں۔ اس سائٹ پہ آنے والے سات تبصروں میں پہلے تبصرے ہی سی پتہ چلتا ہے کہ یہ ہندؤ قوم پرست کس نیت سے یہ سارا تردد کر
رہے ہیں۔جس کے آخر پہ جئیے ھند کے الفاظ لکھے ہیں۔ یو ٹیوب کی اس سائٹ یا چینل پہ یہ سارا کھیل ہندو قوم پرست یعنی ہندو ۔ اسپہ کل نیشلسٹس کا ہے۔اس یوٹیوب چینل پہ کل چھبیس ویڈیو ہیں جن میں سے
تئیس امرسنگھ نامی پارلیمانی ممبر کی کرپشن کے بارے مبینہ ٹیلیفون کالز ہیں اور دو ویڈویوز پاکستان کے متعلق اور یہ ایک اس نامعقول یوپی کے جاہل کا ہے۔ یہ سارا سلسلہ دو ھفتے پہلے شروع ہوا ہے اور آکر میں آجکل
پاکستان اور اسلام کے متعلق لن ترانی شروع کی گئی ہے۔
تبصرے اور انکا لنک یہ ہیں۔
http://www.youtube.com/user/sageisfree#p/u/0/HdzusekB8cg
sachinsawami007 plz take care of yourself i am worried coz these politicians can do anything jai hind
BharatKiAwaaz Nice Uploads.
MrRj2580 I wanted this harami to be exposed very desperately
hairryairy Awesome work ...................
mysteriousintellect (thanks
sudhanshu266 awesome job
sshhkoihai25 Thnks for uploading this...
اسمیں کوئی شک نہیں اور مسلمان ہونے کے ناطے ہمیں ہر اس شئے پہ ایمان لانا پڑتا ہے جس کا ذکر قرآن کریم میں ہے۔ مسلمان کو یہ رعایت نہیں کہ قرآن کریم کے کچھ حصوں کو تسلیم کرے اور کچھ پہ تذبذب کا
شکار ہو اور تسلیم کرنے سے عاری ہو۔ ایسا کرنے سے وہ اسلام سے نکل جاتا ہے۔
بے شک قرآن کریم کے بارے اس بھارتی یوپی کے رہنے والے مولوی کا انداز بیان اور لغویات کی مثالیں واہیات تھیں حوروں کا مزکورہ بیان بھی درست ہونے کے باوجود مولبی درست طریقے سے بیان نہیں
کرپایا اور اسے ایک قوم پرست ہندو نے مسلمانوں کا مذاق اڑاتے ہوئے نہائت تفضیل سے لکھتے ہوئے اس ویڈیوں کو اپلوڈ کرکے اپنی سدا کی مسلمان اور اسلام دشمنی کا ثبوت دیا ہے۔
مگر حیرت ہوتی ہے کہ آپ عالمہ ہونے کی دعویداری کرتے ہوئے محض مسلمانوں کا ٹھٹھہ اڑانے کے لئیے محض ایک دن پہلے کی ایک ہندو کے ہاتھوں اپ لوڈ کی ویڈیو ڈھونڈ لا کر اتنی محنت سے اپنے بلاگ کی زینت بنا
کر کیا ثابت کرنا چاہتی ہیں۔ کہ پاکستان کے روشن خیال بھارت کے قوم پرست ہندوؤں کے اسلام کے بارے ٹھٹھے میں برابر کے شریک ہیں؟
اس ہندو نے اسی ویڈیو کو مزید پالش کر کے بیس پچیس منٹ قبل پھر سے چڑھا دیا ہے۔ اور آنے والے دنوں میں مذید پاکستان و اسلام دشمنی کا مظاہرہ اس سائٹ سے کیا جائے گا۔
یوپی کا مولوی صاحب تو جاہل سمجھ لیں۔ مگر پاکستان ایک پی ایچ ڈی دگری یافتہ عالمہ اور ایک ایجنڈے کے تحت اسلام دشمنی کا مطاہرہ کرنے والے قوم پرست ہندؤ میں کیا فرق باقی بچتا ہے؟
گمنام صاحب، آپ اوپر میرے کسی تبصرے میں پڑھ سکتے ہیں کہ مجھے اسے ڈھونڈھنے کا کوئ تردد نہیں کرنا پڑا۔ یہ نیٹ پہ گردش میں ہے۔ وہیں سے مجھے بھِ ملی ہے۔ اور ہر عالم اور غیر عامل شخص اس سے مستفید ہو سکتا ہے۔
ReplyDeleteدوسری بات یہ ہے کہ اصل مجرم یعنی مولانا صاحب پہ نفرین بھیجنے کے بجائے آپ ہندوءووں پہ نفرین بھیج رہے ہی۔ آپکی یہ توجیہہ نہ سمجھ میں آنے والی ہے۔ ایسے اسلام کے عالموں سے پاکستان اور ہندوستان بھرا پڑا ہے۷۔ آپ ان لوگوں کے خلاف مہم چلانے کے بجائے ہندوءووں کے ناپاک ارادوں کو جاننے کی اور بتانے کی سعی کر رہے ہیں۔ کیا اس کا کوئ فائدہ ہے؟ کل کو اس سے بدتر کوئ چیز انکے ہاتھ لگے گی۔ انٹر نیٹ پہ گھومے گی آپ کیا کر لیں گے۔ اسی طرح شتر مرغ والا رویہ رکھتے ہوئے مجھے یا کسی اور شخص کو یہ نصیحت کر رہے ہونگے کہ اسے دراص یہ بہیں دکھانی چاہئیے۔
تیسری اور اصل اور سب سے اہم بات، یہ ویڈیو، یہ مولانا صاحب اور میرا علم انکی کوئ حیثیت نہیں۔ اصل اہمیت وہ تبصرے ہیں جو اس پہ ملے ہیں۔ جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ مختلف ادا سے سوچنے والے لوگ۔ آخر فکر کی کس گہرائ تک جانا پسند کرتے ہیں۔ اور مجحے افسوس ہے کہ مولانا صاحب نے تو اپنی آسودہ اور نا آسودہ خواہشات کا جس طرح مظاہرہ کیا وہ الگ ہمارے کچھ مبصڑین نے جو رویہ اختیار کیا وہ اسے سے بڑھ کر ہے۔
اس ویڈیو کو دیکھ کر ایک مناسب اخلاقی حالت رکھنے والے مسلمان کے ذۃن میں خاصے سوالات اٹھتے ہیں جنکے لئے آپکے پاس یہ جواب ہوگا کہ مذہب کی کچھ باتوں پہ ایسے ہی ایمان لانا پڑتا ہے۔ لیکن یہ ان سوالوں کا شافعی جواب نہیں ہے۔
میں ان تمام سوالوں کو ایک طرف رکھتے ہوئے آپ سے یہ پوچھنا چاہونگی کہ کیا یہ بھی مذہب کا حکم ہے کہ دنیا میں جن عورتوں کا ساتھ آپکو دیا گیا ہے انکی تو حیوانی سطح پہ جا کر تذلیل کریں اور ایک مرد کی ذہنی اور نفسیاتی حالت کو سامنے رکھتے ہوئے خدا ایک چیز کی اسے ترغیب دیات ہے تو اسکے قصیدے پڑھیں۔
ایک سوال اور پوچھنا چاہونگی کہ معاشرے میں فحاشی و بے حیائ کا شور مچانے والے یہ کیوں نہیں خیال کرتے کہ مساجد میں بیٹھ کر مولانا صاحب جو گند پھیلا رہے ہیں کیا وہ اس لئے جائز ہے کہ انہوں نے خدا کے دین کی ذمہ داری اٹھالی ہے۔ آخر انکے اس بیان میں اور اس انگریزی فلم میں کیا فرق ہے جس کے اوپر یہ وارننگ موجود ہوتی ہے کہ صرف بالغوں کے لئے۔
عثمان،
بریانی آپکی ہوئ۔ یو آر جسٹ اے اسمارٹ اسٹوڈنٹ۔
:)
عثمان،
ReplyDeleteبریانی آپکی ہوئ۔ یو آر جسٹ اے اسمارٹ اسٹوڈنٹ۔
:)
________________________________________________
ہاؤ کیوٹ ......میری طرف سے بھیجا فرائی
محترمہ!
ReplyDeleteخدانخواستہ میں نے آپکو تو آنٹی نہیں کہا. میں نے تو گروپ کی بات کی ہے جسے یار لوگوں نے آنٹی گروپ کا نام دیا ہوا ہے. اس میں میرا کوئی قصور نہیں ہے.
ویسے بھی ان باتوں کا برا نہیں ماننا چاہیے کیونکہ کچھ باتیں غلط العام صحیح بھی ہوتی ہیں. یعنی تکنیکی اعتبار سے غلط ہوتی ہیں لیکن چونکہ عوام الناس اس کا استعمال صحیح سمجھ کر کرتے ہیں اسی لئے انہیں بھی قبول کر لیا جاتا ہے. ہمارے محلے میں قرآن پڑھانے ایک خالہ آیا کرتی تھیں. نام انکا پتا نہیں کیا تھا مگر سب انکو خالہ خالہ کہتے تھے. خالہ ٥٥ سالہ بیوہ تھیں. مگر محلے کے بچے بوڑھے حتیٰ کہ ٧٠ سالہ بابے بھی انھیں خالہ ہی کہتے تھے.اور وہ نام ان پر بڑا فٹ بیٹھتا تھا . ، آنکھوں میں جلال چہرے پر کرختگی پاٹ دار آواز اور زبان پر گوبھی کے پھول . رعب اور دبدبہ ایسا کہ کوئی بھی ان سے غلط بات نہیں کر سکتا تھا. جب بھی میں آپکی تحریریں پڑھتا ہوں پتا نہیں کیوں مجھے وہ خالہ یاد آجاتی ہیں.
آپ ماشا الله تعلیم میں سوائے ایک آدھ کے سب سے زیادہ ہیں.آپ ایک پی ایچ ڈی ہیں .پی ایچ ڈی کا سن کر تو ویسے ہی لوگ " ہٹو بچو" ہو جاتے ہیں. اب اگر میرے جیسا معمولی سا گریجویٹ آپکو آنٹی کہہ بھی دیتا ہے تو اس میں برا ماننے والی تو کوئی بات نہیں.
پھربلاگستان میں آپ ایک فادر فگر ہیں. آپ ظلم اور نا انصافی کے خلاف آواز بلند کرتی ہیں ( یہ بات اور ہے کہ یار لوگوں کو سب ڈرامے بازی لگتی ہے ). اسی لئے جب آپ کی بات ہر کوئی غور سے سنتا ہے. دوست اور مخالف یکساں طور پر آپکو ایک توپ چیز مانتے ہیں تو لازمی بات ہے کہ وہ آپکو نام سے بلانے کی گستاخی تو نہیں کریں گے. انکی طرف سے آپکو آنٹی کہنا خراج تحسین کی ایک شکل ہے. اگر کوئی مجھے( سوائے نوجوان خواتین کے) انکل کہے تو میں تو خوش ہو جاتا ہوں.آپ چاہیں تو آپ بھی مجھے انکل کہہ سکتی ہیں. میں برا نہیں مانوں گا. اب مشکل یہ ہے کہ اس ٹرائیکا ( عنیقہ، عثمان اور عبداللہ ) کے لئے کوئی دوسرا مناسب نام بھی تو دستیاب نہیں ہے. تو جب تک کوئی دوسرا نام نہیں مل جاتا اسی نام سے کام چلانا پڑے گا.
ڈاکٹر جواد احمد خان صاحب،
ReplyDelete:)
کیا ہوا، دل جلی پوسٹ پہ آپ نے اپنا دل کیوں جلا لیا۔ یہاں تو دل جلوں کے لئے مرہم بھی نہیں ہے۔ بس ایک مسکراہٹ یا بریانی میں شراکت داری۔ واللہ، اب کہیں یہ مت کہہ دیجئیے گا کہ ایسی بریانی پہ ہم تھوکتے بھی نہیں۔
اور یہ بھیجا آپ کا اپنا ہے یا ان مولانا صاحب کا یا حور کا۔
ڈاکٹر جواد احمد خان صاحب،
ReplyDelete:)
کیا ہوا، دل جلی پوسٹ پہ آپ نے اپنا دل کیوں جلا لیا۔ یہاں تو دل جلوں کے لئے مرہم بھی نہیں ہے۔ بس ایک مسکراہٹ یا بریانی میں شراکت داری۔ واللہ، اب کہیں یہ مت کہہ دیجئیے گا کہ ایسی بریانی پہ ہم تھوکتے بھی نہیں۔
اور یہ بھیجا آپ کا اپنا ہے یا ان مولانا صاحب کا یا حور کا۔
_____________________________________________
واہ رے خوش فہمیاں .....محترمہ یہ محض ایک شرارت تھی عثمان صاحب سے . اسے آپ میرا بھیجا کہہ سکتی ہیں.دماغ کا دہی بن جائے تو کھانے کے قابل نہیں رہتا سوچا کیوں نا اسے فرائی کر کے پیش کیا جائے. .
ڈاکٹر جواد صاحب، پہلے تو اپنے نام کے ساتھ ڈاکٹر کا لفظ فوراً ہٹا لیں۔ کیونکہ آپ ابھی تک خالہ سے قرآن پڑھ رہے ہیں۔ منیر عباسی کی صرف ایک یہی بات اچھی ہے کہ وہ ڈاکٹر نہیں لگاتے۔
ReplyDeleteجب بات آپکی والدہ ماجدہ تک پہنچی تو آپ نے لونڈے لپاڑوں والی حرکت شروع کر دی۔ اس سے پہلے آپ مذہبی پیشوا بنے ہوئے تھے۔ اپنا کوئ ایک مقام متعین کریں۔ یا گلی کے نکڑ پہ بیٹھنے والے لڑکوں کے گروہ میں شامل ہو جائیں اور آتی جاتی خواتین پہ آوازیں کسیں اور عمروں کا حساب لگائیں یا پھرمذہبی پیشوا بن جائیں۔ اور دلیلیں ڈھونڈھا کریں بات میں وزن پیدا کرنے کے لئے۔
مگر ایسا ہوتا تو آپ اس ویڈیو میں سے روشن خیالوں کے لئے چھیڑ خانی والی مسکراہٹ کہاں سے ڈھونڈھ کر لاتے۔
آپ کے گروہ میں کوئ بالغ سوچ والا شخص بھی ہے یہایک کے بعد ایک سبھی اسی طرح کی مخلوقات سامنے آئے جا رہی ہیں۔
جو جسمانی طور پہ بالغ ہیں ، خواتین کے معاملے میں بھی بلوغت کا مظاہرہ کرتے ہیں اسکے بعد ساری بلوغت ہوا کی طرح اڑ جاتی ہے۔ اور مولوی صاحب بچ جاتے ہیں۔
ویسے تو یہ کہ دماغ اگر سنبھال کر کھوپڑی کے اندر محفوظ کر لیا جائے تو سڑ گل کر اس سے دہی جیسی ہی چیز بنتی ہے پھر بھی شک کا فائدہ دیتے ہوئے پوچھنا چاہونگی کہ آپکے دماغ کی دہی اماں جان کے نام پہ بنی ہے یا قرآن پڑھانے والی خالہ نے بچپن میں بنائ تھی۔ اس نازک دماغ کے بعد آپ نے تبصروں کی کٹھن ذمہ داری اپنے اوپر کیوں اٹھالی۔ یہ بہتر نہ ہوتا کہ حوروں کے پبلسٹی سیکشن میں شامل ہو جاتے۔ مومن تو ایک سوراخ سے بار بار نہیں ڈسا جاتا۔
میرا سوال ابھی تک وہی ہیں۔ آپ کی اماں کسی حور سے بہتر تھیں یا نہیں؟
کمال ہے...میرے نام کے آگے ڈاکٹر لگانے پر آپ کو اعتراض ہے؟ ڈاکٹر نہیں لگاؤں تو کیا ملباری یا نانبائی لگاؤں؟ مجھے اپنے نام کے آگے کیا لگانا ہے اور کیا نہیں لگانا اس کا فیصلہ آپ یا کوئی اور کیسے کر سکتا ہے؟ مغرب کی اتنی ثنا خوانی کے باوجود آپ پیدل ہی ہیں.
ReplyDeleteمیں نے لونڈے لپاڑوں والی کیا حرکت کر دی جس پر آپ نے اتنا بڑا جواب دے مارا ہے ؟ واللہ مجھے نہیں معلوم تھا کہ آنٹی آپکی چھیڑ ہے. ورنہ میں کبھی آپکو آنٹی نا کہتا.حالانکہ اپنے ہمارے محلے کی خالہ والی حرکت کی ہے اور وہ یہ کہ آپ نے ایک خواہ مخواہ میری والدہ کو بحث میں لے آئیں. کیا یہ تہذیب کے خلاف نہیں؟ اور اتنی بھی عقل سے کام نہیں لیا کہ ہر انسان کی مختلف حیثیتیں ہوتی ہیں جو سوال باپ سے کرنا چاہیے اسکا جواب بیٹا نہیں دے سکتا. انسان کو غصّہ میں بھی ہوش کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیے. محترمہ حوروں کے بیٹے نہیں ہوتے. حوریں تومومن مردوں کے لئے ایک انعام ہیں. عورت حور نہیں بن سکتی اور نا ہی حور عورت ....آپکا سوال ہی غلط ہے اور اخلاقیات سے بھی گرا ہوا ہے.
نا ہی میں مذہبی پیشوا ہوں اور نا ہی میں نے کوئی ایسا دعویٰ کیا ہے اور نا ہی میں نے کبھی لونڈے لپاڑوں والی کوئی حرکت کی ہے.میں حیران ہوں کہ میں نے ایسا کیا کر دیا کہ آپکو اتنے قیمتی اور نادر مشورے دینے کی ضرورت پیش آئی ...
at 1:15 This dude even knows how many pairs of clothing the wives gonna have not 17 but 70 .....hahaha ....he can do instant xray and MRI .....hahaha....no need to go to imaging center LOL
ReplyDeletewhat kind of crapppp is this?
This dude needs some serious psychiatric help, he seems like he is delusional....prophet mohammed used to offer his own scarf for women not to sit on bare floor, and even the lady who dumped trash on him everyday he cared about her.....where is he getting these wierd ideas from that women are nasty filthy and dirty??? He NEEDS to apologize to all women including his own Mom
ReplyDeleteڈاکٹر' جواد احمد کان صاحب'، در اصل حیرانی تو مجھے ہونی چاہئیے کہ اس پوسٹ میں ایسا کیا ہے جو آپ بار بار یہاں آنے پہ مجبور ہیں بلکہ یہ مجبوری اس نقطے پہ پہنچ چکی ہے جہاں آپ یعنی ڈاکٹر جواد احمد خان میں اور بلاگستان کے کسی غیر ڈاکٹر شخص میں امتیاز کرنا نا ممکن ہو گیا ہے۔
ReplyDeleteتو آپ نے اس بچکانہ فہم میں یہ لفظ استعمال کیا کہ یہ میری چھیڑ ہے۔ اسکے بعد آپکو حیرانی ہے کہ میں نے آپکو لونڈا لپاڑہ کیوں کہہ دیا۔ جو یہ سمجھتے ہیں انکی دماغی صلاحیتوں کو میں اس کھاتے میں رکھتی ہوں یہ اب آپکو پتہ چل جانا چاہئیے۔ کیونکہ بہر حال آج تک کسی سنجیدہ طبیعت کے شخص کو بحث میں اس سطح پہ اترتے میں نے نہیں دیکھا۔ یہ خصوصیت بلاگستان میں جن میں نظر آئ ہے وہ اسی کٹیگری میں آتے ہیں۔
اخلاقیات اور تہذیب ایسے الفاظ ہیں جو آپ سمیت آپکے گروہ کے کسی شخص کو استعمال کرنا روا نہیں۔ جب کرتے ہیں تو منافقت کی شدید بو ساتھ میں آتی ہے۔ اپنا پچھلا تبصرہ پھر سے پڑھیں اور بتائیے کہ کن بلند اخلاقی اصولوں کو سامنے رکھ کر لکھا گیا ہے۔ ایک میڈیکل ڈاکٹر میں اگر تہذیب اور اخلاق نہیں تو وہ کس کام کا ڈاکٹر ہے۔ صرف اس لئے کہ نیٹ پہ گفتگو کرتے ہوئے اپنے نام کے آگے ڈاکٹر لکھے۔
حور مومن مردوں کے لئے ہے۔ لیکن مجھے یقین ہے کہ ایک صحیح مومن مرد کو حور سے کوئ لگاءو نہیں ہوگا۔ آپکے اندر ہمت اور اخلاق کی اتنی کمی ہے کہ آپ مولوی صاحب کی باتوں پہ دو حرف نہیں بھیج سکتے۔
ہر انسان ایک لمحے میں کئ رشتے نبھاتا ہے ایک مرد ایک وقت میں شوہر بھی ہوتا ہے، باپ بھی اور بیٹآ بھی۔ اس لئے کوئ بھی عقل مند شخص صرف ایک حالت میں نہی رہ سکتا۔ آپ ایک لمحے کسی عورت کا یہ کہہ کر مذاق اڑائیں کہ تمام عورتیں شویروں سے پٹتی ہیں ت۵و ٹھیک اس لمحے آپکی ماں بھی ان تمام عورتوں میں کھڑی ہوتی ہے۔ جس لمحے آپ نے مردوں کو کہا کہ اپنی میلی کچیلی عورتوں کی فکر نہ کرو۔ اس لمحے اس میں آپکی ماں بھی شامل ہو گئ۔
اگر آپ نے اہیں شامل نہیں کیا تو یہ آپکی تربیت کا نقص ہے یا کسی دوسرے کی عقل کا۔
میرا خیال ہے تو نہیں کہ آپ اپنی حالت میں توجہ کریں گے۔ مگر میرا خیال ہے کہ حوروں سے اب جنت میں جا کر ہی لطف اندوز ہوئیے گا۔ یہ پوسٹ اب اپنے اختتام پہ ہے۔
اول تو یہ بات ثابت نہیں یہ بھارتی مولبی مولی بھی ہے یا نہیں۔ مولوی۔ قاضی، مولانا یہ مختلف ڈگریان تھیں جنہیں یار لوگوں نے بالشت بھر داڑہی رکھ کر قشقہ کینچھ اسلام کو خوب بدنام کیا۔ جیسے ہر عطائی۔ نیم حکیم "ڈاکٹر" نام سے لگائے گھومتا پھرتا ہے۔ اور واللہ ایسے بھی ڈاکٹر دیکھ رکھے ہیں کہ جو میٹرک و انٹر بھی نہیں کئیے ہوئے مگر حکومت کی ناک کے عین نیچے دوا فروشی سے داواسازی تک کرتے ہیں۔ اور اسی طرح قدم قدم پہ قشقہ کینچھے۔ داڑھی رکھے ۔ مولنا مولوی اور دیگر خطابات سے لدھے پھندے مولبی اور سید بادشاہ ہر طرف نظر آتے ہیں۔
ReplyDeleteتو ایسے میں اگر کوئی سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے مطابق باریش ہوجائے تو کیا وہ "مولوی" ہے؟
اگر آپ کی تسلی ایک خاتون ہونے کے ناطے اسی سورت ہوتی ہے کہ مرد ھضرات کہہ دں کہ مذکوہ شخص اس ویڈیو میں خرافات اور پورنو گرافی کی حد تک سبھی جزئیات بیان کر کر اپنے سفلی اور حیوانی جزبات کی تسکین کر رہا ہے۔ تو یہ رویہ بھی درست نہیں۔ لیکن جو بات اہم ہے کہ اس نے بدتہزیبی کی۔ واہیات اور لغویات کو اسلام کی تبلیغ کے لئیے استعمال کیا ہے جو انتہائی غلط اور اور خود اسلامی تعلیمات کے بر عکس ہے۔ اور بات گھوم پھر کے وہیں پہنچتی ہے کہ ہند و پاک کے مسلمان جسمیں کیا روشن خیال اور کیا بناید پرست سبھی بنیادی اخلاق سے محروم ہوتے جارہے ہیں اور کوئی اداراہ (جیسے کی ماضی میں تقریبا سبھی مسلمان ریاستوں میں اسطرح کے ادارے ہوا کرتے تھے اور آج بھی بہت سے مسلمان ممالک میں ہیں) جو مزہبی اور دنیاوی علوم کے ڈگریوں اور سندوں و خطابات کو ریگولر کرے کہنے کو تو پاکستان میں ڈاکٹرز اور ڈینٹلسٹس کے لئیے ایک کونسل اسلام آباد میں سے پی ایم ڈی سی کے نام سے ریگولر کرتی ہے۔ مگر یہ کونسل بجائے خود ایک سفید ہاتھی ہے۔ اسی طرح علماء اور خاصکر مولوی حضرات کو ریگولر کرنے اور اسطرح کے خطابات اور القابات اور سندوں کے نام پہ غلط لوگوں کو نکال باہر کرے اور
مولبی مذکورہ کو ائیندہ واعظ و تبلیغ سے روکتے ہوئے خود اسکی اخلاقیات کو ری سائیکل کرے۔ بہرحال اللہ تعالٰی نے مرد عورت کو مختلف فرائض سونپتے ہوئے۔ برابر کا انسان پیدا کیا ہے۔ اب لومبی جو آئے کہتا پھرے اس سے اسکی اپنی ذاتی ذہنیت ننگی ہوئی ہے اس سے مسلمانوں اور اسلام کو کوئی خاص فرق پڑنے والا نہیں۔
ایک بات اور ذہن میں رکھنی چاہئیے یو پی میں پسماندگی آج بھی حدوں کو چھو رہی ہے گو کہ وہاں ھندؤ قوم نے مسلمانوں سے ذیادہ ترقی کی ہے مگر ابھی تک دونوں قومیں نہائت پسماندہ ہیں ۔ اور مسلمان ماضی کے دھندلکوں میں گم ہوچکے ہیں۔ اور غریب لوگ کیا ہندو کیا مسلم سبھی کم کھاتے کم نہاتے اور کم صاف رہتے ہیں۔ مگر اس میں مردوزن سبھی شامل ہیں۔
مولوی کا علاقہ بھی وہی ہے جہاں کی پھولن دیوی تھی۔اور اسکے ساتھ اونچی ذات کے ساتھ جو کیا سبھی کو علم ہے۔ کہنے کا مطلب یہ ہے کہ پسماندگی ۔ جہالت۔ اور شہوانیت مل جائیں تو مذکورہ مولبی جیسے لطیفے سامنے آتے ہیں۔ اگر یوں نہ ہوتا تو ہنڈوں کو اس مولبی کی ویڈیو اپ لوڈ کرنے کی کیا ضرورت پیش آتی۔ اخر انہوں ڈاکڑ اسرار احمد صاحب کا کوئی ویڈیو کیوں اپ لوڈ نہیں کیا؟
مولبی کا طریقہ غلط اور بیان میں عورتوں کے بارے مذموم فضول گوئی درست نہیں۔
feel sorry for this dude and even more for his wife or wives...upto four at a time, coz after those women fix him a huge serving of "halwas" they got to listen to all this garbage that they are filthy, dirty, nasty, etc....
ReplyDeleteon a lighter note all Xray films I have seen in my life I never got turned on... how could this guy sees through virgin's bone marrow and still have urge to do something with them.....
Its irrelevant who uploaded this video, whats the point of discussion is this guys mentality that he is trying to spread to other innocent men....totally deviated from basics of religion that talks about Love and Respect.
A bit complicated case to resolve but attending psychiatrist has a challenge cut out in fixing this guys messed up brain.
do people get high after eating halwa??? lol
He NEEDS to apologize to all women he attacked including his own Mom
Here is another one of this clan
ReplyDeletecheck this out
http://www.youtube.com/watch?v=TaCWVXNByTc&feature=grec_index
This comment has been removed by a blog administrator.
ReplyDeleteمذہب پرست ملۃ واحدۃ
ReplyDelete