تو جناب، ہر طرح کے امکانی حالات کو شکست دینے کے بعد جو کہ وطن عزیز میں پہنچنے کے بعد پیش آسکتے تھے اور آئے۔ ہم پھر ایکدفعہ حاضر ہیں یہ بتانے کے لئیے کہ زندہ ہیں۔ اور ابھی ہماری مونگ کی دال ختم بھی نہیں ہوئ۔
ایک دو پوسٹس ہیں جن کی نوک پلک سنوارنے کا خیال ہے۔ امید ہے آپکو آئندہ دو تین روز میں مل جائیں گی۔
پچھلے ڈیڑھ مہینے کے دوران کچھ مزیدار موضوعات دیکھنے کو ملے۔ جن میں سے کچھ کا تعلق مکی صاحب کے بلاگ سے تھا۔ اور ان میں ہمارے ساتھی ابوشامل بھی شامل ہیں۔ انکی کچھ باتوں کا جواب لکھنا چاہ رہی تھی لیکن دیار غیر میں ناکافی ذرائع کی بناء پہ لکھنے میں التواء کیا۔ اب انشاء اللہ اس پہ بھی تفصیلی نظر ڈالیں گے۔
کچھ افتخار اجمل صاحب کی تحریریں ہیں جن پہ اپنے بلاگ پہ اظہار خیال کرنا چاہتی ہوں۔ انکی باری بھی آئیگی۔
سب سے اہم بات اس سارے سفر کی روداد اور اس سے ہم نے زندگی کے کیا تجربات حاصل کئے اس میں بھی آپکو شامل کرنا ہے۔ تو اس طرح آئندہ چند مہینوں کا لائحہء عمل تیار ہوگیا ہے۔ اب دیکھیں، اس میں سے کتنے ارادے تکمیل تک پہنچتے ہیں۔
ویسے واپس آئے ہوئے تین دن ہوئے ہیں اور دو دھماکوں کی اطلاع آچکی ہے۔ دن میں چار سے پانچ گھنٹے لوڈٰشیڈنگ ہو رہی ہے۔ تو اس سے پہلے کہ لائٹ پھر خدا حافظ کہے۔ ملتے ہیں ایک بریک کے بعد۔
واپسی مبارک ہو آپ کو۔
ReplyDeleteخوش آمدید انیقہ :smile:
ReplyDeleteخیریت کے ساتھ واپسی مبارک ہو!