Wednesday, June 3, 2009

صلائے عام

آپ یونیورسٹی کی تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں لیکن اس کی فیس آپ کے لئے ایک مسئلہ ہے تو میں آپ کو مایوس نہیں دیکھنا چاہتی۔ ہیں لوگ وہی اچھے آتے ہیں جو کام دوسروں کے۔ اقوام متحدہ کے ایک ادارے نے آپ کی مشکل آسان کرنے کے لئے ایک آن لائن یونیورسٹی قائم کی ہے ان کا دعوی ہے کہ آپ کو معمولی رجسٹریشن فیس جو کہ صرف پندرہ ڈالر ہے اس کے علاوہ کچھ ادا نہیں کرنا پڑے گا۔ ہاتھ کنگن کو آر سی کیا فوراً اس لنک پہ جائیے۔ کام کی ہے تو دیگر لوگوں کو بھی بتائیے اور خود کام کے انسان بن جائیں۔کسی کام کی نہیں تو اقوام متحدہ والوں کو برا بھلا کہئیے۔ اور مجھے بھول جائیے گا۔


http://www.uopeople.org/Default.aspx

2 comments:

  1. اچھی ابتداء ہے، آگے آگے دیکھنا ہے کیا ہوتا ہے۔۔

    ReplyDelete
  2. دیکھئیے نہیں آگے بڑح آئیَے۔ ہم ہے ناں۔ اگر آپ کے پاس کوئ خیال ہے جس سے ہم اپنے ارد گرد کی دنیا کو بہتر بنا سکیں۔ تو کیوں نا ہم سب ایک ساتھ چلیں۔

    ReplyDelete

آپ اپنے تبصرے انگریزی میں بھی لکھ سکتے ہیں۔
جس طرح بلاگر کا تبصرہ نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں، اسی طرح تبصرہ نگار کا بھی بلاگر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔ اس لئے اپنے خیال کا اظہار کریں تاکہ ہم تصویر کا دوسرا رخ بھی دیکھ سکیں۔
اطمینان رکھیں اگر آپکے تبصرے میں فحش الفاظ یعنی دیسی گالیاں استعمال نہیں کی گئ ہیں تو یہ تبصرہ ضرور شائع ہوگا۔ تبصرہ نہ آنے کی وجہ کوئ ٹیکنیکل خرابی ہوگی۔ وہی تبصرہ دوبارہ بھیجنے کی کوشش کریں۔
شکریہ